پہلا کرکٹ ورلڈ کپ ۱۹۷۵ء میں ہوا
جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ورلڈ کپ کا تاج
اپنے سر پہ سجا لیا-
دوسرا ورلڈ کپ ۱۹۷۹ء میں ہوا جس میں بھی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور ایک بار
پھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پہ
سجایا۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کالی آندھی کے نام سے مشہور ہو چکی تھی-
تیسرا کرکٹ ورلڈ کپ ۱۹۸۳ء میں ہوا جس میں پہلے دو ورلڈ کپ کی طرح اس بار
بھی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ اور پہلی بار ویسٹ انڈیز کے علاوہ دوسری ٹیم نے
ورلڈ کپ جیتا اور بھارت کی ٹیم اس بار ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم رہی۔
چوتھا ورلڈ کپ ۱۹۸۷ء میں ہوا جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور اس بار ورلڈ
کپ کا تاج آسٹریلیا کے سر پر سج گیا-
پانچواں ورلڈ کپ ۱۹۹۲ء میں ہوا جس میں کل نو ٹیموں نے حصہ لیا اور جنوبی
افریقہ کی ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ میں حصہ لیا۔ یہ ورلڈ کپ پاکستان نے جیت
کر اپنا نام ورلڈ کپ کی ونر ٹیوں میں لکھوایا-
چھٹا ورلڈ کپ ۱۹۹۶ء میں ہوا اور اس بار ریکارڈ بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ
ورلڈ کپ سری لنکا نے جیت لیا-
ساتواں ورلڈ کپ ۱۹۹۹ء میں اس بار بھی بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایک بار پھر
ورلڈ کپ کا تاج آسٹر یلیا کی ٹیم کے نام رہا-
آٹھواں کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۰۳ء میں ہوا اور دو ٹیموں کے اضافہ سے اس بار چودہ
ٹیموں نے ورلڈ کپ میں شرکت کی اور ایک بار پھر آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز
کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی اور ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم رہی۔
نواں کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۰۷ء میں ہوا جس میں ایک بار پھر ریکارڈ ٹیموں نے شرکت
کی اور کل سولہ ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں شامل ہوئیں ایک بار پھر آسٹر یلیا کی
ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا اور یوں ورلڈ کپ جیتنے کی ہیٹرک کی جو ایک ریکارڈ ہے
جو شاہد ہی کبھی ٹوٹ سکے اس کے علاوہ چوتھی بار ورلڈ کپ جیت کر سب سے زیادہ
ورلڈ کپ جیتنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا-
دسواں ورلڈ کپ ۲۰۱۱ء میں ہوا جس میں دو ٹیموں کو کم کر کے اس بار چودہ
ٹیموں کو شامل کیا گیا۔ اس ورلڈ کپ میں بھارت نے شاندار کھیل پیش کرکے
دوسری بار ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
گیارہواں ورلڈ کپ ۲۰۱۵ء میں ہوا جس میں کل چودہ ٹیموں نے شرکت کی اور ایک
بار پھر آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسری ٹیموں کا روندتے ہوئے ورلڈ کپ کا تاج
اپنے سر پر سجا لیا۔ اور پانچویں بار ولڈ کپ کی ونر ٹیم کا اعزاز حا صل
کیا۔ |