یوم پاکستان کے موقع پر کراچی
میں ایک سماجی ادارے دی گرین ایگلز پاکستان نے ایٹریم مال میں یادگار
پروگرام منعقد کیا،جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ
لیا۔ 23 مارچ کی مناسبت سے دلچسپ سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا تھا جس میں
بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے
بہترین پوسٹر تیار کیے۔اس موقع پر تخلیقی کمپوزیشن اور کوئز کے مقابلے بھی
کروائے گئے ۔اردو ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جج کے فرائض انجام دیے
اور مقابلوں میں اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات
اور اسناد سے نوازا۔تقریب میں یوم پاکستان کی مناسبت سے اسٹال لگایا گیا جس
سے حاصل کیے گئے منافع کے حصول کا مقصد ضرورت مند بچوں کی تعلیمی امداد
کرنا ہے۔ اس موقع پر بچوں اور بڑوں کے لیے فیس پینٹنگ کا اہتمام بھی کیا
گیا جسے سب نے بہت پسند کیا۔ چار منزلہ ایٹریم مال میں موجود لاتعداد لوگوں
نے گرین ایگلز اور ایف ایم 91 کے ہمراہ جوش و جذبہ کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا
نیز نوجوانوں نے سانحہ پشاور اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں
افواج پاکستان کا نغمہ "بڑا دشمن بنا پھرتا ہے" پرجوش انداز میں گایا۔ مال
کو پاکستانی پرچموں اور سبز و سفید غباروں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب کے
شرکاء نے اس دن کی مناسبت سے لباس ملبوس کیے ہوئے تھے اور بیجز لگائے ہوئے
تھے ۔
|
|
نوجوانوں کے اس محب الوطن گروپ کی کاوش کو تقریب کے شرکاء نے بے حد سراہا۔
گرین ایگلز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ قائداعظم کے پیارے دیس میں بسنے
والے اقبال کے وہ پرعزم شاہین ہیں جنھیں پاکستان کے حصول کے لیے بزرگوں دی
گئی قربانیوں کا بیحد احترام ہے اور وہ اس ملک کی ترقی وبہبود کے لیے کوشاں
ہیں۔اس ایونٹ کو منعقد کرنے کا مقصد قرارداد پاکستان کے یادگار د ن کو
منانا ا ور دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج دکھاتے ہہوئے یہ واضع کرنا تھا
کہ ان کٹھن حالات میں بھی ہماری زندہ دل قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی
طرح سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے متحد ہے۔ |