وزیر تعلیم توجہ فرمائیں

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے ہمارے ملک میں تعلیم کا رجحان کم ہے اور اگر کہیں ہے بھی تو تعلیمی معیار ایک جیسا نہیں ایک مثال آپ کے سامنے عرض کروں میرے ایک جاننے والے ہیں اُن کا بیٹا سندھ بورڈ میں کلاس ۹ میں تھا پھر اُن کی شفٹینگ اسلام آباد ہو گئی بہت کوشش کے بعد بھی کلاس ۹ میں داخلہ نہیں ملا کیوں کے جیسا پڑھانے کا نظام،امتحان لینے کا طریقہ پنجاب بورڈ میں یا فیڈرل بورڈ میں ہے ویسا سندھ بورڈ میں نہیں ہے یہاں پر بچے کو فکر نہیں ہوتی جب کہو کہ پڑھ لو بیٹا تو ایک ہی جواب آتا ہے پڑھیں یا نہ پڑھیں پاس تو ہو جائیں گے ڈگری تو مل جائے گی،ہمارا معیار تعلیم صرف ڈگری کے ارد گرد گھوم رہا ہے ہم میں پڑھنے اور سمجھنے کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہے ،آپ سے گذارش ہے کہ نظام تعلیم کو سندھ میں بدلیں امتحان جب ہو رہے ہوں تو سختی کی جائے تا کہ ہم کو پتہ ہو کہ چیٹنگ کا موقع نہیں ملے گا پھر بچہ دل سے یا مجبوراًضرور پڑھے گااگر یہی ہمارا نظام تعلیم رہا تو ہم دوسرے ممالک سے تعلیم میں پیچھے رہ جائیں گے۔

آپ سے ایک گذارش بچوں کے حوالے سے اور ہے کہ سائنس،انگلش،اور اُردو میں اسلامک ویلیوز کو بھی ڈالا جائے مثلاً اگر سائنس کی ٹیچر پودوں اور درختوں کے بارے میں پڑھا رہی ہیں تو کم از کم ایک آیت اس حوالے سے کوڈ کی جائے تاکہ بچے اس بات کو سمجھیں اصل سپر پاور تو مسلمان ہی ہیں آج کافروں نے جو ترقی حاصل کی ہے وہ خود اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے جو بھی لیا ہے قرآن پاک سے حاصل کیا ہے اگر ہماری ٹیچر انگلش پڑھا رہی ہیں تو سبق میں ایک یا دو آیات موضوع میں رہ کر بیان کریں مثلاً اگر ٹیچر نے پڑھایا ایک غیر مسلم لڑکا تھا وہ ماں باپ کا احترام کرتا تھا تو یہاں پر اگر آیت کوڈ کی جائے’’اور والدین پر احسان کرو‘‘(القرآن)اس طرح سے اگر اسباق میں ویلیوز کو ڈالا جائے تو یقیناً اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

یہ بچے اس قوم کا اثاثہ ہیں ،ہماری قوم کا مستقبل ہیں جب ہم میں سے کوئی نہ ہو گا تو یہی بچے اس قابل ہو جائیں گے کہ ہمارے جانیں کے بعد ہم کو یاد کریں اور ہمارے کئے گئے اچھے فیصلوں سے مدد لیں اس دنیا میں ہر انسان کو اپنی ذمہ داری کا جواب دینا ہے اور اﷲ نے اگر آپ کو اس قابل سمجھا ہے کہ آپ وزیر تعلیم بنیں تو خدارا ان باتوں پر غور فرمائیں اچھائیاں بتانے والے تو لاکھوں مل جائیں گے مگر خامیاں بتانے والے کم ہی ملتے ہیں (وزیر تعلیم توجہ فرمائیں)
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 257051 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.