سگریٹ نوشی کی عادت بڑی عمر کے افراد یا نوجوانوں میں تو
موجود ہوتی ہے لیکن انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کی روزانہ 16
سگریٹ پھونکنے کی عادت نے تو پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے-
|
|
انڈونیشیا کے علاقے مغربی جاوا کے رہائشی 7 سالہ دیہان اولدان 3 سال کی عمر
سے سگریٹ نوشی کرتا چلا آرہا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ایک ہی دن
میں سگریٹ کے تین پیکٹس پی جاتا تھا-
تاہم بچے کے والدین نے بچے کی اس عادت میں کمی کروائی اور اب ان سگریٹ کی
تعداد 16 رہ گئی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ خود بچے کے والدین بھی تمباکو نوشی
کی لت میں مبتلا ہیں-
دیہان اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے گھر کے قریب واقع کھیتوں کا رخ کرتا ہے
اور یہاں وہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو کر سگریٹ نوشی کرتا ہے-
سیگریٹ نوشی کے اس بچے پر مضر اثرات مرتب ہونا شروع ہوچکے ہیں اور اب دیہان
کو نظر کی کمزوری کا سامنا ہے اور اس کے ہونٹ بھی سیاہ ہوچکے ہیں-
|
|
اس کم عمر بچے کی یہ عادت نشہ کی صورت اختیار کرچکی ہے اور وہ اپنا نشہ
پورا کرنے کے لیے گھر سے پیسہ چرانے سے بھی باز نہیں آتا- |