موبائل میسجز اور ہمارا ردعمل
(Kashif Imran, Piplan Mianwali)
آج کل بہت سے ایسے میسجز چل نکلے
ہیں کہ جن کی وجہ سے اکثر لوگ پریشان ہو جاتے ہیں اور بہت سے لوگ اس پر عمل
بھی کرتے ہیں مثال کے طور پر کچھ اسلامی میسج لکھ کر آخر میں کہا جاتا ہے
کہ اگر اس کو مانتے ہو تو سب کو بھیجو ، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ، یا
قرآن کی آیات یا صحابہ کرام یا ایل بیت کا ذکر کر کے ان کا واسطہ دے کر سب
کو بھیجنے کا کہا جاتا ہے، بعض میں کہا جاتا ہے کہ عمل نہ کیا تو بہے بڑا
نقصان ہو جائے گا اور بعض میں کہا جاتا ہے کہ عمل کرنے سے دلی مراد پوری ہو
جائے گی۔ آج کل ایک اور میسج عام ہے کی پہلے میسج میں لکھ دیا جاتا ہے کہ
میں اپنے پورے ہوش و حواس میں اور اللہ کو حاضر ناضر مانتے ہوئے اپنے ماں
باپ ، بہن بھائی اور پھر تمام اہم اور بنیادی رشتہ داروں کا ذکر کر کے کہا
جاتا ہے کہ ان کی قسم کھا تا ہوں کہ ( میسج بھجنے والا کو موبائل نمبر لکھا
ہو ا ہوتا ہے) اس نمبر پر ( مرضی کی رقم) کا لوڈ کرواؤں گا۔
اور بہت سے سیدھے سادھے لوگ ان میسجز پر عمل کرتے ہیں تمام لوگوں سے گزارش
ہے کہ نہ میسجز سے نقصان ہوتا ہے اور نہ فائدہ اور نہ میسجز پڑھنے سے کسی
قسم کی قسم لاگو ہوتی ہے اور نہ کوئی چیز یا عمل لازم یا فرض ہو تا ہے اس
لئے اس قسم کے میسیجز پڑھنے کے بعد فوری طور پر ڈیلیٹ کر دینے چاہیئے اور
کسی کو آگے نہ بھیجیں۔ شکریہ |
|