(ایک پاکستانی کی نظر سے" (قائد ہم شرمندہ ہیں"

قائد اعظم محمد علی جناح وہ نام جو کسی پاکستانی کے لیے تعارف کا محتاج نہیں جس نے بغیر رنگ و نسل دیکھے مسلمانوں کو ان کے مذہب میں آزاد کرانے کے لیے اپنی ذاتی زندگی کو بھی نظر انداز کردیا ۔افسوس آج کا پاکستانی نوجوان انڈٰیا کے فلمی اسٹاروں کی نسلوں کو تو جانتا ہے لیکن اگر کسی کتاب میں قائد اعظم کی تصویر بنی ھو تو اس پر کارٹونز بنانے کا تو الگ ھی مزا ہے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ ھمارے بڑوں نے بھی اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا ھم نے اپنی نسلوں کو ُپاکستان کی تاریخ کی بے حساب قربانیاں تو دور کی بات ہم نے اپنی نسلوں کو ان کی عزت تک نا کرنا سکھایئ امریکہ،دبئی کو اپنا آئیڈیل بنانے والے اور یہ کہنے والے کہ یہاں رکھا کیا ہے کشمیریوں سے پوچھیں یمن میں محصور پاکستانیوں سے پوچھیں کہ یہاں آخر ایسا رکھا کیا ہے۔۔؟؟ آج کل ہر دوسرے عادمی کو لاجک کا خپط سا ہو گیا ہے اس کو کسی بات پر لیکچر بھی دو تو بے عزتی سی محسوس ھوتی ہے 3 گھنٹے کی پی کے دیکھنے کے بعد اپنے آپ کو دنیا کا علامہ سمجھنے والے اللہ کی کتاب میں لاجک ہی ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں خیر اب ھمارا فرض ہے کہ آنے والے پاکستانیوں کو ان کے اصل قومی ھیروز کی پہچان کروایئں سیاسی لیڈروں کو اپنا قائد کھنے والے پھلے اپنے اس قائد کی تو عزت کرنا سیکھ جایئں جن کی وجہ سے آج انہیں یہ سر زمین ملی ہوئی ہے-
Zara Ahmed
About the Author: Zara Ahmed Read More Articles by Zara Ahmed: 2 Articles with 1276 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.