مصر کے ایک بھکاری کے بارے میں حال ہی میں انکشاف ہوا ہے
کہ وہ نہ صرف لاکھوں پاؤنڈ کا مالک ہے بلکہ اپنی پراپرٹی بھی جبکہ سڑکوں پر
عام بھیک مانگتا دکھائی دیتا ہے- لیکن یہ انکشاف ہوا کیسے؟ آئیے بتاتے ہیں-
|
|
70 سالہ مصری بھکاری کامل کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں کم از کم 35 لاکھ مصری
پاؤنڈ موجود ہیں اور یہ نہایت بیش قیمت دو کوٹھیوں کا مالک بھی ہے۔
اس بھکاری کی اصلیت اس وقت عام ہوئی جب ایک روز المنیا گورنری کے ایک مقامی
مصری شہری محسن عبدالکریم کا کسی کام سے بینک جانا ہوا جہاں اس نے کامل کو
دیکھتے ہی پہچان لیا- تاہم اس شہری کا خیال تھا کامل یہاں بھی بھیک مانگ
رہا ہے لیکن جب اسے بینک ملازم نے یہ بتایا کہ کامل بینک کا ایک اہم کلائنٹ
اور یہ لاکھوں پاؤنڈ کا مالک ہے تو وہ حیرت زدہ رہ گیا-
اس کروڑ پتی بھکاری کا تعلق صوبہ المنیا کے شہر بنی مزار ہے اور یہ مصری
علاقے فیصل ایونیو میں موجود دو عمارات کا مالک بھی ہے۔
|
|
محسن عبدالکریم کا کہنا ہے کہ “ میرے دریافت کرنے پر بینک اہلکار نے مجھے
بتایا کہ یہ بھکاری یہاں بھیک مانگنے نہیں بلکہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع رقم کا
حساب معلوم کرنے آیا ہے“۔
بینک ملازم کے مطابق کامل اپنی دن بھر کی کمائی کا ایک بڑا روزانہ بینک میں
جمع کروانے آتا ہے- |