کرکٹ کی واپسی، خوشی اور جوش ساتھ ساتھ
(kashif imran, Piplan Mianwali)
پاکستان میں چھے سال کے
طویل عرصے کے بعد کرکٹ کی واپسی ہوئی اور بار بار اور ہر کوئی زمبابوے کرکٹ
بورڈ اور کرکٹ ٹیم کا شکر گزار ہے کہ ان کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ ٹی ٹونٹی
کے بعد ون ڈے کرکٹ بھی پورے جوش و خروش سے جاری ہے اور پاکستانی قوم کو ایک
تو ملک میں کرکٹ شروع ہونے کی خوشی تھی اور یہ خوشی دوبا لا ہو گئی جب
پاکستان کرکٹ ٹیم دونوں ٹی ٹونٹی میچ جیت گئی۔ لیکن زمبابوے کرکٹ ٹیم نے
پاکستان ٹیم کو بہت ٹف ٹائم دیا تھا۔ اب تین ون ڈے میچز میں سے پہلے دونوں
میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے میں اور میرے ساتھی پوری قوم۔ کرکٹ
بورڈ اور کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ خاص طور پر کپتان اظہر علی کو مبارک باد
پیش کرتا ہوں میں نے اپنے ایک کالم میں بنگلہ دیش کی سیریز کے دوران اظہر
علی کو مشورہ دیا تھا کہ اگر اس نے بحثیت کپتان اور بیٹسمین اپنی جگہ مضبوط
کرنی ہے تو بیٹنگ میں جارحانہ پن لانا ہوگا اور زمبابوے کے خلاف اس نے ایسا
کیا۔اگر اسی طرح کھیلتا رہا تو نہ صرف اس کے لئے بلکہ ٹیم کے لئے بھی فائدہ
مند ثابت ہوگا۔
میں شعیب ملک کی شاندار واپسی پر اس کو مبارک باد دیتا ہوں اور سینچری سکور
پر بھی۔ اسی طرح اظہر علی کو سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ سینچری کرنے پو
مبارک باد دیتا ہوں اور دعا ہے کہ ٹیم دوسری ٹیموں کے خلاف بھی اسی طرح
کھیلے اور اظہر علی اور شعیب ملک کی پرفارمنس برقرار رہے۔ آمین ثمہ آمین |
|