زبان

کہتے ہیں کہ انسان کے جسم کا ایک اہم عضو’’زبان‘‘ہے ،اگر زبان اچھی ہو تو انسان کامیاب اور اگر زبان بری ہو تو انسان ناکام،اخلاق اور محبت ہی سے انسان اس دنیا کو جیت سکتا ہے لڑائی جھگڑا کبھی بھی انسان کو کامیاب نہیں کرتا،یہ زبان خطرناک بھی ہے کیوں کہ جس طرح کمان سے نکلا تیر واپس نہیں آتا اسی طرح زبان سے نکلے الفاظ واپس نہیں آتے اکثر انسان کسی کو غصے میں نا جانے کیا کیا کہہ جاتا ہے بعد میں انسان کا ضمیر جب ملامت کرتا ہے تو انسان کو افسوس ہوتا ہے لیکن اب کچھ بھی نہیں ہوسکتا کیوں کے الفاط واپس نہیں آ سکتے اور دل میں بات کو رکھنا یہ ہم لوگوں کی پرانی عادت ہے جو کہ غلط ہے جب آپ کے پاس ایک انسان آیا اور اُس نے آپ سے معذرت کر لی تو آپ کو بھی چاہئے کہ اُسے دل سے معاف کر دیں معاف کرنے والوں کو تو اﷲ بھی دوست رکھتا ہے ،لیکن ہمارے معاشرے میں دو برائیاں بہت جلد پھیل رہی ہیں ایک زبان کی تیزی اور دوسرا دل سے معاف نہ کرنے کی۔ انسان کو چاہئے کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچ لے کے اب الفاظ واپس نہیں آئیں گے ،ہمارے معاشرے میں طلاق کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اس کی وجہ بھی زبان ہی ہے ،زبانی کلامی بات شروع ہوتی ہے اور انجام طلاق پر پہنچ جاتا ہے زبان کی تیزی سے بہتر ہے اخلاق،رسول ؐ فرماتے ہیں ’’اخلاق سے انسان دنیا کو جیت سکتا ہے‘‘بد اخلاق انسان کبھی بھی معاشرے میں عز ت حاصل نہیں کر پاتا ہر انسان ایسے شخص سے بات کرتے ڈرتا ہے کیا پتا کب یہ بے عزت کر دے ،میں نے اکثر پڑھے لکھے بد اخلاق افراد دیکھے ہیں نہ جانے کس بات کا غرور ہے اُن کو اپنے علم پر،صورت پر،مال پر کس چیز پر ،یہ تمام چیزیں اچھی اُس وقت ہیں جب دوسروں کے کام آئیں ورنہ انسان پڑھا لکھا جاہل ہی کہلائے گا میں نے بچپن میں یہ کہانی سنی تھی کہ ایک بادشاہ تھااُس نے اپنے وزیر کو کہا انسان کے جسم کا بہترین عضو کیا ہے اُس نے کہا زبان ،پھر بادشاہ نے کہا کہ اور برا عضو کیا ہے اُس نے کہا زبان بادشاہ حیران ہوا کہا اچھا بھی یہ اور برا بھی یہ وزیر نے کہا ہاں اگر زبان اچھی ہو تو اس سے اچھا کوئی نہیں اور اگر بری ہو تو اس سے برا کوئی نہیں کہنے کو تو یہ ایک مختصر کہانی ہے لیکن حقیقت میں ایک پوری زندگی ہے اگر انسان اس بات پر غور کرلے تو بے شک دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256872 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.