پہلے صرف موسمِ گرما صرف صحت کی خرابی کا باعث بنتا تھا
لیکن اب اس کی بدولت ایک مصری جوڑے کے درمیان تعلقات بھی خراب ہوگئے ہیں-
|
|
جی ہاں مصر سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون ناہید کی جانب سے قاہرہ کی
ایک عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ اس کا شوہر شدید گرمی کے باوجود بھی
گھر کا پرانا ائیرکنڈیشنڈ تبدیل پر راضی نہیں اس لیے اسے طلاق دلوائی جائے-
خاتون کے مطابق اس کا شوہر ڈاکٹر ہے اور اسے کسی قسم کا مالی پریشانی کا
بھی سامنا نہیں ہے اور اس کے باوجود وہ کنجوسی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور نیا
اے سی لگوانے کو تیار نہیں ہے-
خاتون کا کہنا ہے کہ “ یہ شدید گرمی میرے اور بچوں کے لیے ناقابلِ برداشت
ہے جبکہ میرے شوہر نے اپنے والدین کے گھر نیا اے سی لگوایا ہے لیکن وہ اپنے
بیوی بچوں کے لیے یہ سب کچھ کرنے پر راضی نہیں ہیں“-
|
|
عدالت کی جانب سے مفاہمت کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اور مقدمے کی
سماعت اگست تک ملتوی کی جاچکی ہے- |