اﷲ اور رمضان اسپیشل آفر

رمضان کے مہینے میں تمام افراد کوئی نہ کوئی اسپیشل آفر نکالتے ہیں تا کہ مسلمان بھائیوں کو ریلیف دے کر ثواب دارین حاصل کیا جا سکے ہر انسان جہاں تک ممکن ہوتا ہے اس نیک کام کو انجام دیتا ہے اور تالاب میں اچھی مچھلیوں کے ساتھ کچھ گندی مچھلیاں بھی ہوتی ہیں جو سب کو بدنام کرتی ہیں چور بازاری،گران فروشی،ضرورت کا ناجائز فائدہ اُٹھاناایسے کام کر کے اپنی آخرت کو برباد کرتے ہیں،لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مہینے میں اﷲ تعالی بھی ہم مسلمانوں کے لئے رمضان اسپیشل آفر نکالتا ہے اب اسپیشل آفر سے کون کون فائدہ اُٹھاتا ہے یہ انسان کی اپنی مرضی پر منحصر ہے اﷲ نے رمضان میں ایسی ایسی آفرز دی ہیں کہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی مسلمان ہو اور ان آفرز سے فائدہ نہ اُٹھائے مثال کے طور پر:
اﷲ کی رمضان اسپیشل آفرز:
ٔ٭پورے سال شیطان آزاد ہے رمضان میں بند ہے دل اور نیت صاف رکھو منزل آسان ہو جائے گی۔
٭بے شک فرشتے زمین پر آتے ہوں گے (واﷲ اعلم)لیکن اس مہینے میں ضرور زمین پر آتے ہیں جس کی دلیل سورہ قدر(انا انزلنا) ہے۔
٭پورے سال آپ زمین پر چلتے ہیں اس ماہ میں روزہ دار فرشتوں کے پَروں پر چلتا ہے۔
٭اﷲ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے جہنم کے دروازے بند کر دیتا ہے۔
٭توبہ جلدی قبول ہوتی ہے۔
٭اﷲ روزہ داروں میں ایک خاص عبادت اور اصلاح اخلاق کے لئے ایک خاص آمادگی نمودار کر دیتا ہے۔
٭تمام روزہ دار اس ماہ اﷲ کے مہمان ہوتے ہیں۔
٭اس ماہ سانس لینا تسبیح اور سونا بھی عبادت شمار کی جاتی ہے۔
٭فوری دعا قبول کی جاتی ہے۔
٭رحمتوں کے تمام دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔
٭ایک نیکی کا ثواب اتنا ملتا ہے کہ فرشتے اگلے سال تک روزہ دار کا ثواب لکھتے رہتے ہیں ۔
٭اسلام میں روزے کا اجر ااتنا ہے کہ اس ذمہ داری کو اﷲ نے خود اپنے ہاتھوں میں لی ہے۔
٭جو اﷲ کی خاطر روزے رکھے گا گناہوں سے ایسے پاک کر دیا جائے گا جیسے پیدا ہوا بچہ۔
٭جو اس ماہ میں صدقہ،فطرہ،غریبوں کی مدد کرے گا،یتیموں کا خیال رکھے گا تو اگر تمام درخت قلم بن جائیں اور لکھنے والے انسان نہیں
جِن و مَلک ہوں تو بھی اس اجر کو نہیں لکھ سکتے۔


٭روزہ ایک ڈھال ہے جو روزہ دار کو جہنم سے بچاتا ہے۔
٭روزہ دار کی زیارت کی مشتاق جنت بھی ہے۔

یا اﷲ ہمیں توفیق عطا کر کہ ہم تیری اسپیشل آفرز پر عمل کر سکیں اورا پنی دنیا و آخرت کو بہتر بنا سکیں۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256939 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.