عام طور پر مغربی ممالک میں حجاب کرنے والی خواتین کو
اکثر پابندیوں اور مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن امریکی ریاست نیو جرسی کے
ایک ہائی اسکول میں ایک فلسطینی نژاد لڑکی اسی حجاب کی وجہ سے خوش لباسی کا
مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
خوش لباسی کا ایوارڈ جیتنے والی طالبہ ابرار شاہین کا کہنا ہے کہ حجاب
اوڑھنے کے باوجود مجھے اس مقابلہ کا فاتح قرار دیا جاتا میرے لیے انتہائی
حیران کن ہے کیونکہ اس طرح کے انعامات زیادہ تر مقبول عام طور پھر چیئر
لیڈرز یا ان جیسی ہی لڑکیوں کو ملتے ہیں-
|
|
شاہین کپڑوں کا کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مذہبی ذمہ داریاں بھی پوری
طرح ادا کرتی ہیں اور اپنی اس کامیابی پر انتہائی خوش دکھائی دیتی ہیں-
خوش لباسی کا یہ مقابلہ امریکہ کے کلفٹن ہائی اسکول میں میں منعقد کیا گیا
جہاں تقریباً 3300 طالب علم زیر تعلیم ہیں اور ان طالبعلموں میں سے 52 فیصد
ہسپانوی، 35 فیصد انگریز، آٹھ فیصد ایشیائی اور پانچ فیصد افریقی نژاد
امریکی ہیں ۔
|