اسلام اور آج کے نوجوان

میرے گرامی قدر دوستوں، ! اسلام و علیکم، میرے لکھنے کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا مقصود نہیں ہے نہ ہی میں کسی فرقے کو فوکس کرتا ہوں یا اسکی وکالت کرتا ہوں میں صرف اسلام کی روشنی میں اور جو میری ناقص معلومات ہیں اسکی روشنی میں لکھتا ہوں نہ میں کوئی عالم ہوں نہ تجزیہ نگار میں صرف ایک مسلمان ہوں اور سچا اور اسلام پر عمل کرنے کی کوشش کررہا ہوں آپ یہ غور کریں کہ آج کا مسلمان اتنا پریشان کیوں ہے؟اور ہم اتنے مسائل میں کیوں گھرے ہوئے ہیں؟ آج ہم پر غیر مسلم ممالک جو پہلے ہمارے غلام ہوا کرتے تھے آج ہم انکے غلام کیوں بنتے جارہے ہیں؟ اس وقت نہ تو ہمارے پاس اتنے جدید آلات تھے نہ ہم ایٹمی قوت کے مالک تھے مگر جذبہ ایمانی تھا ایک اﷲ پر کامل یقین تھا سب چیزوں کا مالک اﷲ ہے اور اﷲ کے حکم کے بغیر کوئی ایٹم بم کارآمد نہیں مگر یہ سب جب ہوتا ہے جب ہم بھی اﷲ کے احکامات ماننے اور عمل سے ثابت کریں کہ ہم مسلمان ہیں مگر یہاں تو جب مسلمان ایک مسلمان کو کافر ہونے کا فتویٰ جاری کر دیتا ہے یہ سب کیوں ہوتا ہے؟ کیا آج کا نوجوان طبقہ تعلیم یافتہ نہیں؟ بلکہ میرے خیال سے تو آج کل بہت زیادہ شعور اور معلومات ہوتی ہیں مگر دنیاوی؟ صرف ایک جمعہ مبارک کا دن ہوتا ہے جب وہ مسجد پہنچتے ہیں تو ایک رکعت ہو چکی ہوتی ہے اور اگر خدانخواستہ اپنا قیمتی وقت نکال کر مسجد پہنچ گیا تو مسجد کے امام صاحب چندہ اور مسجد کے بل اور وہ مسائل جو دین اور اسلام سے کوسوں دور ہوتے ہیں وہ بتاتے ہیں تو ایک عام بندہ یہ سوچنے پر مجبور ہوتا ہے کہ یہ اسلام ہے؟ کیا میں اس بل اور چندہ کو سننے کے کے لیے آؤں؟ بس صرف تعصب کی باتیں کہ تم دیوبندی اور بریلوی بس آج کا نوجوان ان سب کے لیے رہ گیا ہے اﷲ کا فرمان ہے کہ حقوق اﷲ کا فیصلہ میرے ذمہ ہے اور میری رحمت میرے غصے پر غالب ہے میں تو ماں سے بھی 70 گنا اپنے بندوں سے پیار کرتا ہوں مگر حقوق العباد میرے بندوں کا ہے اگر میرے بندے کا دل دکھایا تو میرا بندہ اگر معاف کرے گا تو ٹھیک ہے ورنہ میں معاف نہیں کروں گا مگر آج تو کوئی مریض ہو یا کوئی ایمرجنسی میں جا رہا ہو مگر ہمارے سڑکیں بلاک کردی جاتی ہیں اور وجہ یہ کہ میلاد ہو رہا ہے مجلس ہو رہی ہے یہ کہاں کا اسلام ہے کہ لوگ مر رہے ہیں مریض لاؤڈ اسپیکر کے شور سے دل کے عارضے میں مبتلا ہو رہے ہیں کیا ہمارے پیارے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ نے یہ تعلیمات دی ہیں کہ لوگوں کو ایزا دو اور روڈ بلاک کرو خدارا یہ اسلام نہیں ہے اور میں یہ بات بھی دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ان میں کوئی نماز کی پابندی نہیں کرتا ہوگا مگر سب عاشق رسول ہیں اور کوئی انکو سمجھائیں تو وہ دیوبندی اور وہابی سوچو مسلمانوں؟؟ کیا یہ دل آزاری نہیں ؟
 

M.ADNAN.ALAM
NEWSONE CHANNEL
KARACHI

M ADNAN ALAM
About the Author: M ADNAN ALAM Read More Articles by M ADNAN ALAM : 44 Articles with 55576 views i am an extrovert but my friends says i m introvert .. View More

Islam aur Aaj ka Nojawan - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Islam aur Aaj ka Nojawan and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Islam aur Aaj ka Nojawan.