اپریل فول کیا ہے ؟قسط نمبر٢

قارئین ذی وقار:-
اب ہم قرآن و حدیث کی رو سے جانتے ہیں کہ آخر جھوٹ کی اسلام میں حثییت کیا ہے؟

اللہ رب العزت نے جھوٹوں پر لعنت کی اور لعنت کی وضاحت آپ پچھلی قسط میں پڑھ چکے ہیں

اللہ رب العزت قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ یایھاالذین آمنوا اتقواللہ وقولوا قولا سدیدا
اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو اور ہمیشہ سیدھی اور کھری بات کیا کرو

آئیے اب ہم احادیث کی رو سے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس کی کیا حیثیت ہے؟

١:-محدث ابو یعلیٰ اپنی اسناد کے ساتھ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا لا یبلغ العبد صریح الایمان حتی یدع المزاح والکذب والمرآء وان کان محقا
بندہ ایمان خالص تک نہیں پہنچتا جب تک کہ وہ مزاح اور جھوٹ اور جھگڑے کو چھوڑ نہ دے اگر چہ جھگڑا کرنے میں وہ برحق ہو(الحدیقہ الندیہ جلد دوم ص ٢٠٢)

٢:-امام احمد و ترمذی و ابو داؤد و دارمی نے بروایت بھزین حکیم عن ابیہ عن جدہ روایت کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ویل لمن یحدث فیکذب لیضحک بہ القوم ویل لہ ویل لہ
یعنی ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جو بات کرتا ہے اور لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولتا ہے اس کے لیے ہلاکت ہے اس کے لئے ہلاکت ہے(الترغیب والترھیب جلددوم حصہ اول ص ٤٢٨ضیاءالقرآن) (مشکوت شریف جلد دوم ص١٢٧) (بہار شریعت حصہ شانزدہم ص١٣٥) (جامع الصغیر جلد دوم ص ١٩٧) (نزھت الناظرین ص٢١٢)

قارئین گرامی قدر:-
آپ نے دیکھا کہ اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنے والے کے لیے آپ نے اس کی ہلاکت کا ذکر کیا۔ کیا کسی کو دکھ دینے کیلیے یہ جائز ہوجائیگا ؟اور وہ بھی جو یہود و نصاریٰ کی رسم ہے

٣:-امام ترمذی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اذا کذب العبد تباعدعنہ الملک میلا من نتن ما جاء بہ
جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بد بو سے فرشتے ایک میل دور ہوجاتے ہیں (ترمذی جلددوم ص٢٧)(مشکوت شریف جلد دوم ص١٢٨) (بہار شریعت حصہ شانز دہم ص١٣٤) (الحدیقہ الندیہ جلد دوم ص٢٠٣)
(جامع الصغیر جلد اول ص٣٤) (الترغیب والترھیب جلددوم حصہ اول ص٤٢٧ ضیاءالقرآن)

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275483 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More