الله پہ مان ، کرے زندگی آسان

بعض دفعہ ہمیں لگتا جیسے ہم جہاں جس ماحول میں جن لوگوں کے اردگرد رہتے ہیں ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے. جو لوگ ہمیں اچھے لگتے ہیں وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے. جن لوگوں کے ساتھ ہمیں باتیں کرنا ، گپ شپ لگانا یا کھانا پینا بےحد پیارا لگتا وہ کبھی دور نہ ہوں گے. وغیرہ وغیرہ....

ھاے یہ ہماری معصوم سے خواہشات....کاش ایسا واقعی ہو سکتا کہ یہ سب بہت آرام دہ لگتا ہمیں، بہت سکوں سے زندگی گزر رہی ہوتی.

اب ذرا ایسا بھی سوچتے ہیں کہ ہم کسی غم میں ہیں ، پریشانی ہے بہت ، کسی کی جدائی نہیں سہی جا رہی. اپنے دفتر کا ماحول بالکل بھی اچھا نہیں لگتا دل چاہتا فورا کسی دوسری جگہ نوکری مل جائے. گھر میں غربت ہے چھوٹے چھوٹے خرچوں کے لئے بھی پسے نہیں ہوتے. پردیس میں ہیں اور گھر یاد آتا کے بس جلدی سے چلیں جائیں. وغیرہ وغیرہ....

یہ جو اوپر جو بتایا گیا یہ تو بہت چند باتیں ہیں ورنہ پوری کتاب چاہیے لکھنے کو کہ ہم کیا چاہتے. اگر ہم غور کریں تو لگتا جسے ہماری زندگی بس مکمل اور ادھوری خواہشوں میں ہی گھری ہوئی. جب ہم اچھے حالات میں اچھے لوگوں کا ساتھ ہوتے تو دل چاہتا کہ ساری عمر ایسی ہی گزرے کچھ نہ بدلے لیکن جب حالات برے ہوں اور ساتھ دینا والا کوئی نہ ہو تو رو رو کے، دعائیں مانگ مانگ کر ہلکان ہو جاتے کہ جلدی سے بس چٹکی بجاتے ہی آنکھ کے جھپکتے ہی حالات اچھے ہو جائیں.

یارو مرے پیارو ہمیں مان لینا چاہے کہ یہ دنیا ایک بہت ہی بہترین نظام کے تحت چل رہی ہے جس کا چلانے والا بہت ہی عمدہ مدبر ہے. اگر وہ ہماری ہر بات ہی ہمارے حساب سے پوری کرے تو زندگی کا کوئی فائدہ نہ ہو. اس دنیا کو بنانے کا مقصد ہی ختم ہو جائے. بات دراصل یہ ہے کہ اگر ہم کچھ بنیادی باتوں کو مان لیں تو یہ زندگی گزارنا بہت آسان ہو جائے. ہم اپنی اچھی باتوں کو ہمیشہ کے لئے رکھنا چاہتے لیکن برے حالات کو جلدی سے حل کرنا چاہتے. ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس زندگی میں ایک چیز یا کام اگر آپ کے لئے برا ہے تو وہ کسی اور کے لئے اچھا ہو گا. اگر آپ اپنے برے کو جلدی اچھا بنانے کی دعا کرتے ہیں تو دوسری طرف بھی دعا چل رہی ہوتی ہے.

دوستو یہ یقین آنکھ بند کر کے کر لیں کہ اس خوبصورت دنیا کا ایک چلانے والا ہے جو بہت اچھے نظام سے چلا رہا ہے. اگر ہم واقعی اپنی زندگی میں سکوں چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے رب پہ پوری طرح یقین رکھنا پڑے گا. ہمیں چاہے کہ ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرنے کے بعد اسکا نتیجہ اپنے رب پہ چھوڑ دیں. جب آپ ٹیکسی میں، ٹرین میں یا بس میں بیٹھ کر بار بار ڈرائیور کو دیکھ کر ڈرتے ہووے سفر کریں گے تو یقین کریں آپ کھڑکی سے باہر کی زندگی کے خوبصورت مناظر کبھی نہیں دیکھ پائیں گے. اپنے رب کو اپنے ساتھ رکھیے ہمیشہ اور بلا خوف بہادری سے ہر حالت کا مقابلہ کریں . مرے پیارے پڑھنے والو اسی کا نام ہی اصل میں غائب پہ ایمان لانا ہے.
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 184845 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More