چین کے چند مخصوص شہروں میں ایسی ’’شادی مارکیٹس‘‘ قائم
کی جاتی ہیں جہاں والدین اپنے بچوں کے لیے رشتے تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں-
یہ ’’شادی مارکیٹس‘‘ ہر ہفتے اور اتوار کے روز شہر کے مختلف پارکوں میں
قائم کی جاتی ہیں-
|
|
ان پارکوں میں رشتوں کی تلاش کے لیے بھی انوکھا طریقہ منتخب کیا جاتا ہے-
پارک میں والدین ایک کاغذ پر اپنے بچے کی خصوصیات لکھ کر ایک چھتری میں ڈال
دیتے ہیں-
اسی طرح دیگر والدین ان خصوصیات کو پڑھ کر اس لڑکے یا لڑکی سے اپنے لڑکے یا
لڑکی کا رشتہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں-
کاغذ پر لکھی جانے والی خصوصیات میں عمر٬ جسامت٬ قد٬ آمدنی٬ اپنا گھر اور
کار وغیرہ شامل ہوتی ہے-
|
|
تاہم یہ “ شادی مارکیٹس “ بھی ناکام دکھائی دیتی ہیں کیونکہ اکثر والدین یہ
سب کچھ اپنے بچوں کی مرضی کے خلاف کررہے ہوتے ہیں اور بچے ان شادیوں سے
انکار کردیتے ہیں- |