غریب رکشہ ڈرائیور٬ نوٹوں سے بھرا بیگ واپس

حال ہی میں ایک ہاتھ رکشہ ڈرائیور نے نوٹوں سے بھرا بیگ لوٹا کر دنیا بھر کے سامنے یہ ثابت کردیا کہ امیر میں چور بازاری ہو یا نہ ہو لیکن غریب میں ایمانداری آج بھی زندہ ہے-

جی ہاں یہ حیرت انگیز واقعہ بھارت کے شہر جے پور میں پیش آیا جہاں عابد قریشی نامی ایک رکشہ ڈرائیور کو سڑک پر سے ایک لاکھ 17 ہزار روپے کے نوٹوں سے بھرا ہوا بیگ ملا جسے انہوں نے پولیس کے حوالے کر دیا-
 

image


عابد قریشی ہاتھ رکشتہ چلاتے ہیں اور انہیں یہ بیگ چوڑا راستہ بازار سے ملا جسے وہ پہلے اپنے گھر لے گئے تھے- گھر پر انہوں نے اپنی بیوی سے اس رقم کا ذکر کیا تو اس نے رقم لوٹانے کا مشورہ دیا-

عابد کا کہنا ہے کہ “ میری بیوی امینہ نے مجھے اس بات کے لیے مجبور کیا کہ یہ رقم ہمیں پولیس کے حوالے کردینی چاہیے کیونکہ کسی اور کے پیسے رکھنا گناہ ہے اور ہمارا کوئی حق نہیں ان پیسوں پر- اس کے بعد میں نے رقم پولیس کے حوالے کردی“-

عابد قریشی کرائے کا رکشہ چلاتے ہیں اور اپنی بیوی اور 3 ماہ کی بچی پالتے ہیں- غربت کے باعث وہ 15 ہزار کی مالیت کا اپنا رکشہ خریدنے سے قاصر ہیں- رکشے سے جو بھی رقم حاصل ہوتی ہے وہ تمام گھر کے اخراجات میں پوری ہوجاتی ہے-

غریب اور ضرورت مند ہونے کے باوجود اتنی بڑی رقم پا کر بھی وہ اور ان کی اہلیہ کا ایمان ہرگز نہیں ڈگمگایا- عابد قریشی کی اس ایمانداری کی مقامی پولیس نے بھی تعریف کی ہے- تاہم پولیس اس رقم کے اصل مالک کو ابھی تک تلاش نہیں کرسکی-
 

image

عابد کا کہنا ہے کہ “ رقم پولیس کے حوالے کر کے انہیں دلی سکون حاصل ہوا ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

When Mohammad Abid Qureshi found wads of cash stuffed in a polythene bag on the roadside in Jaipur this week, fear, not joy, swaddled the rickshaw puller’s mind. The 25-year-old spent the night tossing and turning in bed, scared of going to police who, he thought, could blame him for stealing the Rs 1.17 lakh.