جیب تراشوں کے ’’زریں‘‘ اصول

جیب تراشی کی وارداتیں تقریباً دنیا بھر میں ہوتی ہیں۔ بے شمار لوگ جیب تراشوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھا چکے ہیں۔ جرمنی سمیت دنیا بھر میں جیب تراش تقریباً ایک جیسے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔
 

image


ڈوئچے ویلے کے مطابق جیب تراش جب کوئی واردات کرتا ہے، تو عموماً وہ اکیلا نہیں ہوتا اور اُس کے ساتھی بھی اُس کے ہمراہ ہوتے ہیں تاکہ پکڑے جانے کی صورت میں وہ اپنے ساتھی کو فرار ہونے میں مدد دے سکیں۔ یہ جیب تراش اپنے ہدف کو پہلے سے منتخب کرتے ہیں اور پھر موقع پاتے ہی اپنی کارروائی مکمل کرتے ہیں۔ جرمن پولیس کا خیال ہے کہ جرمنی سمیت دنیا بھر میں جیب تراشی کی واردات کے رویے اور طریقہ کار ایک جیسا ہے اور یورپ ہو یا ایشیا یا کوئی اور ملک، جیب تراشوں کی سوچ اور عمل میں مطابقت پائی جاتی ہے۔

کئی مرتبہ جیب تراش اگر کسی محفل یا شراب خانے میں واردات کے لیے پہنچتے ہیں تو وہ ٹارگٹ کر کے کسی بھی شخص کے ساتھ راہ و رسم بڑھائیں گے اور موقع ملتے ہی کوئی ایک اپنی کارروائی مکمل کر جائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلتا ہے تو ایسا ممکن ہے کہ کوئی شخص رقم نکالنے والے کے ساتھ اچانک ٹکرا جائے اور اسی دوران وہ چُپکے سے اُس کا بٹوا نکال کر معذرت کرتے ہوئے رفو چکر ہو جائے۔ اگر ٹکرانے کے دوران رقم نکالنے والا گر جائے تو جیب تراش، اُس کی جیکٹ یا پتلون یا قمیض صاف کرنے کے دوران اُس کا پرس اڑانے کی کوشش کرتا ہے۔

جیب تراشوں کا ایک اور مقبول طریقہ بڑا نوٹ دکھا کر چھوٹی کرنسی کی درخواست ہوتی ہے۔ اِس عمل میں ایک شخص کرنسی مانگتا ہے تو دوسرا اچانک اُس سے ٹکرا جاتا ہے اور ایسے میں گرا ہوا پرس لے کر موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔ خبر اُس وقت ہوتی ہے، جب واردات کو وقوع پذیر ہوئے کچھ یا کافی وقت گزر جاتا ہے۔ بازار میں راہ چلتے ہوئے اگر کوئی شخص بغیر کسی شناسائی کے دوستانہ رویے اور چاپلوسانہ انداز اختیار کرے یا بغیر مطلب کے ہمدردی جتاتے ہوئے ساتھ چلنا شروع کر دے تو سمجھ لیجیے کہ آپ جیب کتروں کے حصار میں ہیں اور واردات ہونے ہی والی ہے۔
 

image

خیال رہے کہ بڑی مارکیٹیں جیب کتروں کا بڑا نشانہ ہوتی ہیں۔ وہ مسلسل اپنے شکار کو تلاش کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی شخص سے کسی دوکان کا پتہ دریافت کریں اور وہ آپ کے ساتھ چلنا شروع کر دے تو محتاط ہو جائیں کہ جیب کترا آپ کے ساتھ کوئی ہاتھ کرنے والا ہے یا جیب تراشی کی واردات ہونے والی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ جیب کتروں سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی کل رقم ایک جگہ مت رکھیں بلکہ مختلف جیبوں میں تقسیم کر دیں۔ اسی طرح کریڈٹ کارڈز بھی ایک پرس میں مت رکھیں۔ اِس کے علاوہ سب سے اہم رویہ خود احتیاطی اور محتاط رہتے ہوئے دوسروں پر نگاہ رکھنا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Unfortunately, not all people in the world are honest, and it takes only one person to ruin an outing. Whether you're traveling or venturing into a crowded place or an event near home, taking a little care to guard your valuables can help to keep your belongings as your own.