سرائیکستان ملکی ضرورت

پاکستان کے پانچ صوبے ہونے کے باوجود ملک میں تمام نظام بگڑا ہوا ہے۔ خاص کر پنجاب میں پورا سرکاری نظام بگڑ چکا ہے۔ پنجاب کے تمام منصوبے لاہور اور اس کے گرد ہی جاری کیے جاتے ہیں باقی صوبے میں صرف نام رکھنے لائق جاری کیے جاتے ہیں۔ پنجاب صرف لاہور پر پنجاب بجٹ کا 70 فیصد حصہ خرچ کر دیتا ہے۔ جس وجہ سے باقی صوبہ بجٹ کو ترستا رہتا ہے اس نہ انصافی سے پنجاب کے لوگوں میں اندیکھی دشمنی پیدا ہو گئی ہے۔ اسی بنیاد پر پاکستان کے معروف معیشت دان چند اقدامات بتاتے ہیں جن میں خاص خاص سرائیکستان صوبہ بنا دینا ہے۔ جنہوں نے سرائیکستان صوبے کے چند اہم فائدے بتائے ہیں جن میں چند ایک یہ ہیں۔
۱۔ سرائیکستان بننے سے ملک میں تمام بجٹ برابری تقسیم ہو جائے گا۔
۲۔ ملک میں بےروزگاری کی شرح میں کمی آئے گی۔
۳۔ آبپاشی کے لیے دریائ پانی تمام صوبوں میں رقبے کے مطبق تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
۴۔ ملک میں لوگوں کی آپسی نفرت ختم ہو سکتی ہے۔
۵۔ ملک میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
۶۔ ملک میں ترقیاتی کام میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔
۷۔ پاکستان سیاسی استحکام آجائے گا۔
۸۔ کاروباری سرگرمیاں تیزی سے جاری ہو جائیں گی۔
۹۔ ملک تیزی سے ترقی کی جانب جائے گا۔
۱۰۔ ملک میں صنعتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
سرائیکستان صوبہ بننے سے فائدہ پورے ملک کو ہو گا نہ کہ صرف سرائیکی لوگوں کو ہو گا۔ سرائیکستان صوبہ سرائیکی لوگوں کی ضروریان کو بھی پورا کرے گا جن میں جند ایک یہ ہیں۔
۱۔ سرائیکستان میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اضافے کے ساتھ تعلیم عام ہو جائے گی۔
۲۔ سرائیکستان میں بےروزگاری کی شرح میں کمی آجائے گی۔
۳۔ سرائیکستان کو اس کے رقبے کے مطابق نہری پانی ملے گا۔
۴۔ سرائیکستان میں صنعتوں میں اضافہ آجائے گا۔
۵۔ سرائیکستان بننے سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آجائے گی۔
اگر سرائیکستان بننے سے ملک اور قوم کو اتنا فائدہ حاصل ہوتا ہے تو حکومت کیوں نہیں سرائیکستان بنناتی۔ سرائیکستان بنانے کے لیے خرچ تو آئے گا مگر ملک میں ترقی ضرور آئے گی۔
Muhammad Jan Shair
About the Author: Muhammad Jan Shair Read More Articles by Muhammad Jan Shair: 9 Articles with 7475 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.