طالبان یا ظالمان قسط نمبر ٢

٣:- اگر کسی شخص نے خود کشی کی اگرچہ خود کشی حرام ہے لیکن اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی (مسلم ،کتاب الایمان)

٤:- اگر ڈاکو دوران ڈاکہ قتل کیا جائے تو ایسے ڈاکو کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی اور ایسے ڈاکو کو سولی پر لٹکایا جا ئے گا تاکہ اسے دیکھ کر لوگ عبرت حاصل کریں (ہدایہ)

اور باغی جو حالت بغاوت میں مر جائے صاحب ہدایہ فرماتے ہیں کہ اس کی نماز جنازہ بھی جائز نہیں
آج کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کیا طالبان مسلمان نہیں کیا وہ پاکستانی نہیں

بھائی :-ایک انسان ہوتا ہے اس کے اندر دل ہوتا ہے اور مسلمان کبھی اپنے مسلمان بھائی کو درندگی کا نشانہ نہیں بناتا مسلمان تو مسلمان کا بھائی ہے اور طالبان کو مسلمان کہنا تو دور کی بات میں کہتا ہوں کہ یہ انسان ہی نہیں یہ چیرنے پھاڑنے والے درندے ہیں یہ باغی ہیں اور باغی دوران بغاوت تمام حقوق سے محروم ہوجاتا ہے اور حقوق تو دور کی بات صاحب ہدایہ فرماتے ہیں کہ اس کی نماز جنازہ بھی نہ پڑھی جائے اور صا حب ہدایہ بطور ثبوت فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ باغیوں کی نماز جنازہ جائز نہیں اور آپ نے عملاً باغیوں کی نماز نہیں پڑھی

استاذ العلماء پیر سید جلال الدین شاہ صاحب فرمایا کرتے تھے کہ طالب علم کبھی چوری نہیں کرتا بلکہ چور طالب علم کا روپ دھار کر چوری کرتے ہیں اسی طرح یہ ظالمان مسلمان نہیں بلکہ مسلمان کا روپ دھار کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275407 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More