طالبان یا ظالمان؟١

قارئیں گرامی قدر:-
میں اس مضمون کو لکھنے کے بارے میں کافی دنوں سے سوچ رہا تھا ارادہ باندھتا ہوں توڑدیتا ہوں کہیں ایسا نہ ہوجائے کہیں ویسا نہ ہوجائے بہرحال گزشتہ دنوں میں جو لاہور میں بم بلاسٹ ہوئے ان کے بود میں نے سوچا کہ یہ مضمون لازمی لکھنا ہے

آج کچھ افراد اکثر کہتے پھرتے ہیں کہ فلاں قوم کے حقوق بالفاظ دیگر فلاں قوم کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے طبعاً، اخلاقاً، قانوناً اور شرعا باغی کے کوئی حقوق نہیں ہوتے جو حکومت کے خلاف بغاوت کرتا ہے وہ اہل ہی نہیں کہ حکومت سے حقوق کا مطالبہ کرے

ارشاد نبوی ہے کہ من حمل علینا السلاح فلیس منا
جس شخص نے اسلام کا دعویٰ بھی کیا اور ہمارے خلاف ہتھیار بھی اٹھائے ہمارا اور اس کا آپس میں کوئی تعلق نہیںبلکہ وہ ہم میں سے ہی نہیں

جنازہ:-
تمام امت کا مندرجہ ذیل حقائق پر اتفاق ہے
١:-اگر کسی شخص نے سنگین جرم کیا مثلاً زنا کیا، چوری کی ،کسی پاکدامن عورت کی طرف برائی منسوب کی یوں ہی شراب پی لی اور اسے حد لگائی گئی تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی(ہدایہ)

٢:-اگر کسی شخص نے قتل کیا اسے بطور قصاص قتل کیا گیا تو قاتل کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی(ہدایہ)

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275418 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More