پاکستان میری دھرتی میرا پیارا وطن

 حذیفہ اشرف عاصمی
پاکستان بننے سے پہلے ہر مسلمان سمجھتا تھا کہ اُس کے مذہب کو خطرہ ہے۔مسلمان جانتے تھے کہ دو قومیں ایک ساتھ گزر بسر نھیں کر سکتیں ۔ اور وہ قومیں مسلمان اور ہندو تھیں ۔محترم جناب علامہ اقبالؒ نے اپنے خطبہ الہ آباد میں کچھ نکات مسلمانوں کے سامنے رکھے تھے اور وہ الفاظ کچھ اسطرح تھے ۔کہ مسلمان اور ہندو ایک ساتھ نھیں رہ سکتے اتنے سال ایک ساتھ رہنے کے باوجود بھی یہ ایک نہ ہو پائے کیونکہ ان کا رہن سہن الگ الگ ہے۔ان کا اُٹھنا بیٹھنا رسم و رواج سب کچھ تو ایک دوسرئے سے مختلف ہے۔پاکستان بننے سے پہلے ہر مسلمانوں کی زبان پر پورے جوش وجذبے کے ساتھ ایک ہی نعرہ تھا کہ لے کر رہیں گے پاکستان بن کر رہے گا پاکستان ۔اور میرے پیارے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے جناب قا ئداعظمؒ نے اور ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناحؒ اور قائداعظمؒ کی قیادت میں مسلمانوں نے لازوال قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی اور یہ وطن میری دھرتی میری پاکستان کو آزاد کروانے کا ایک ہی مقصد تھا اور وہ مقصد مسلمانوں کو ان کا حق دلوانا تھا ۔اور قائداعظم اپنے مشن پر پورا اُترے ۔کیونکہ اﷲ پاک کی مرضی بھی یہی تھی کہ پاکستان بنے اور مسلمانوں کو آزادی میسر آئے اور جو خدا چاھتا ہے وہ ٹل نہیں سکتا ۔ اور قاعد اعظم ؒ کے ساتھ اﷲ پاک کی رضا تھی جو ان کو دشمنوں کے خلاف لڑنے کی قوت بخشتی رہی ۔اور ایک دن ایسا آیا 14گ 1947 کو ایک سورج اَبھور ہوا اور اس دن ہمارا پیارا وطن آزاد ہوا۔اور سب کی زبان پر ایک ہے نارا بلند تھا وہ یہ تھا کے پاکستان زندہ باد قاعداعظم زندہ باد۔ پاکستان کا نام لاالہ الا اﷲ کی بنیاد پر ہی رکھا گیا ۔اور پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااﷲ ۔ پاکستان بننے کے بعد ہر مسلمان اور پاکستانی کی زبان پر ایک نعرہ یہ بلند تھا کہ جب تک سورج چاند رہے گا پاکستان کا نام رہے گا ۔پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے۔اِسے بنانے کے لیے بہت سی ماوئں بہنوں نے اپنی عظمتوں کی قربانیاں اور بہت سے شہیدوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں ہیں۔مسلمانوں پر بہت سے ظلم ڈھائے گے مگر پھر بھی ہمارے نو جوان سچائی کی راہ سے پیچھے نہ ہٹیں اے وطن تو نے پُکارا تو لہو کھول اٹھا تیرے بیٹے تیرے غازی تیرے جانباز چلے آتے ہیں۔پاکستانیوں نے کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے اور آج ہمیں دیکھتے ہیں کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک بن چکا ہے جس کے لیے ہمارے لیڈر قائداعظم ،علامہ اقبال اور ان کے ساتھیوں نے ملک کر پاکستان کو جناب قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ایسے ہی یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے میں تنہا لڑوں گا اس وقت تک لڑوں گا جب تک میرے جسم میں خون کا ایک قطرہ موجود ہیں۔مجھے آپ سے یہ کہنا ہے کہ اگر آپ کو پاکستان کے لیے جنگ لڑنی پڑے تو کسی صورت ہتھیار نہ ڈالیں اور صحراوں ، میدانوں، جنگلوں اورسمندروں میں جنگ جاری رکھیں۔قائداعظم محمد علی جناح کی اس بات پر ہم انشااﷲ پورا اترے گے۔اور پاکستان کو ایک امن و سکون والا وطن بنانا قائداعظم کی خواہش تھی اور اس خواہش کو صرف آنے والی نسل ہی پورا کر سکتی ہیں۔اور یہ ہم مسلمانوں اور سب سے بھر کر پاکستانی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم قاعد اعظم کے مشن کو پورا کریں پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی بہت قربانیاں دی ہے اور یہ قربانیاں ہمیں پل پل یاد دلاتی ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی ہونے کا فرض اداکرنا ہے ہندو یہ سوچتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہیں اگر پاکستانیوں میں ٹیلنٹ نہ ہوتا تو ڈاکٹر عبدلقدیر خان ایٹم بم نہ بنا پاتے اور پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ بچے جیسے کہ ارفع کریم رندھاوا ،علی معین نوازش،شایان انیق،ملالہ یوسفزئی،عمارافضل ،شاہ زیب حسین ،ستارہ اکبر اور موسٰی فیروز جیسے بچے پاکستان کا نام روشن نہ کرتے ۔پاکستانی ایک قوم ہے جب تک پاکستانی ایک ساتھ ملکر رہیں گے تب تک کوئی بھی ہمارا کچھ نھیں بگاڑسکتا ۔اور بے شک خدا سچائی کا ساتھ دیتا ہیں۔اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر خاص ہے ترکیب میں قومیںِ رسولِ ہاشمی اُن کی جمیعت کا ہے ملک و نصب پر انحصار قوتِ مذہب سے ہے جمیعت تیری دامنِ دی ہاتھ سے چھوٹا تو جمیعت کہا ں جمیعت ہوئی رخصت تو ملت بھی گئی ۔پاکستانی قوم مل کر یہ کرپشن کی لعنت کوختم کر سکتی ہیں ۔ لوڈشیڈنگ جیسی لعنت اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اُکھاڑ کر باہر پھینک سکتے کیونکہ یہ وہ پاکستان نہیں جسے کسی کے ٹکڑوں پر پلنے کی عادت ہے یہ میرا پاکستان ہے یہ میرے قائدؒ کا پاکستان ہے ۔انشااﷲ ایک وقت ایسا آئے گا کہ جب یہ اپنا ہاتھ اٹھائے گا تو وہ ہاتھ کچھ لینے کے لیے نہیں اُٹھے گا بلکہ دینے کے لیے اُٹھے گا ہم وہ پاکستانی نہیں جو کسی کے ٹکڑوں پر پلتے ہے ہم وہ پاکستانی ہیں جو اپنے بل بوتے پر جئیں گے۔ ہم اپنی محنت سے پاکستان کو بلندیوں تک پہنچائیں گے ۔پاکستان زندہ آباد۔پاک فوج زندہ آباد۔
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 383448 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More