200 مندر لوٹنے والا چور٬ انوکھا طریقہ واردات

بھارتی پولیس نے ایک ایسا چور گرفتار کیا ہے جو گزشتہ 50 سالوں سے مندروں کو لوٹ رہا ہے اور اب تک کم از کم 200 مندروں کو لوٹ چکا ہے - اس چور کا طریقہ واردات انتہائی انوکھا ہے- 66 سالہ Nagaraj alias Khoja Nagaraj نے 1966 میں سب سے پہلا مندر لوٹا-
 

image


یہ چور پہلے چند روز مندر میں پوجا پاٹ کرنے کے غرض سے جاتا ہے- اس کے بعد ایک روز اسی مندر میں 500 سے لے کر 1000 روپے تک کی رقم مندر میں عطیہ کرتا ہے اور وہی بیٹھ جاتا ہے-

یہ چور اس وقت تک مندر میں بیٹھا رہتا ہے جب تک کہ مندر خالی نہ ہوجائے- مندر خالی ہونے کے بعد یہ شخص مندر کی قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے-

پوجا پاٹ کے دوران یہ چور کئی دفعہ رات بھی مندر میں ہی گزارتا ہے یہاں تک پجاری یا مندر کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کا عتبار بھی اس شخص پر قائم ہوجاتا ہے-

تاہم 19 اگست کو بنگلور کے علاقے Kamakshipalya کے ایک مندر میں اپنی ایک کاروائی کے دوران اس چور کو مندر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کر لیا جس کے اسے مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے- اب اس چور کو 200 مندروں میں ہونے والی چوری کے کیسز کا سامنا ہے-

اس شخص نے اپنی سب سے پہلے چوری صرف 15 سال کی عمر میں کی تھی اور اس وقت اس کا کہنا تھا کہ میں نے یہ چوری غریب لوگوں کی مدد کے لیے کی تھی-

YOU MAY ALSO LIKE:

He is a one-of-a-kind thief with brains, who has argued his own cases (and won!) many times; his first theft dates back to 1966 and till now he has looted hundreds of temples. Having fallen into the police net again, he is currently facing a minimum of 200 cases. Meet 66-year-old Nagaraj alias Khoja Nagaraj.