اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دے دیا گیا

 سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں-سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 1973 کے آئین کی شق نمبر آرٹیکل 251 کو فوری طور پر نافذ کریں.
 

image


واضح رہے کہ اس شق میں انگریزوں زبان کو تبدیل کر کے اردو زبان کو سرکاری زبان بنانے کے اقدامات کے حوالے سے بات کی گئی ہے-

اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیے جانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں یہ درخواست ایڈوکیٹ کوکب اقبال جانب سے دائر کی گئی تھی.

اس کیس کا فیصلہ بھی پیر کو چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اردو میں ہی پڑھ کر سنایا.
 

image

اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں وفاقی کابینہ کی جانب سے اردو کو سرکاری زبان بنانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جبکہ رواں برس جولائی میں جاری کیے جانے والے احکامات میں تمام سرکاری محکموں کو اس بات کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ اپنے تمام احکامات وغیرہ اردو میں ہی تحریر کریں-

اس کے ساتھ ہی اب صدر اور وزیراعظم سمیت تمام وزراء کو بھی اندرون ملک و بیرون اپنے تمام خطابات اردو میں ہی کرنے ہوں گے-

آپ کے خیال میں کیا قومی زبان اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینا درست ہے؟ ایسا تو نہیں ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں اس فیصلے کی وجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The Supreme Court of Pakistan has ordered the immediate implementation of Urdu as the country’s official language. The Chief Justice also read the verdict in Urdu.