حج کی فضلیت اور فرضیت

 تحریر ۔آمنہ نسیم ،لاہور
اسلام میں ایمان لانے کے بعد جو چار عبادتیں فرض ہیں ان میں سے پہلی عبادت تو نماز ہے ۔دوسری روزہ۔تیسری زکوۃ اور چوتھی عبادت حج ہے۔

حج کیا ہے ؟
حج کے مہینوں میں مخصوص مقامات کی مخصوص افعال کے ساتھ زیارت کرنا حج ہے۔ حج کے مہینے شوال ،ذوالقعد ہ اور زرالحجہ کے دس دن ہیں۔ اصح قول کے مطابق حج زندگی میں ایک بار فی الفور فرض ہے۔
حج کا لغوی معنی کسی معظم چیز کا ارداہ کرنا ہے۔اسلامی عبادت میں حج ایک اہم عبادت ہے کیونکہ اس موقعہ پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا اجتماع ہوتا ہے، رنگ و نسل اور علاقائی و لسانی نسبتوں کو یکسر نظرانداز کرکے مسلمان ایک ہی لباس میں اور ایک ہی بارگاہ خداوندی میں حاضر ہوتے ہیں جو مساوات اور اجماعیت کی ایک اعلی مثال ہے۔ حج اس امت کی خصوصیت ہے اس سے پہلے کسی امت پر واجب نہ تھا حج ۴؁ھ میں فرض ہوا۔حج اور جہاد کا ارادہ کرنے والا اپنے ماں باپ سے اجازت لے کے جائے اگر ان کی اجازت کے بغیر گیا بالخصوص جب ان کو اس کی ضرورت بھی ہو تو وہ گنہگار ہوگا۔
 

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1035661 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.