حکمران قوم آج تحفظات کے لئے کوشاں. ا
(Muhammad Faraz Ahmed, Nizamabad)
حکمران قوم آج تحفظات کے لئے
کوشاں. افسوس ہے ایسی قوم پر جس نے ہزاروں سال دنیا پر حکومت کی اور باطل
قوتوں کے دانت کھتے کر دئیے لیکن آج اس قوم کی یہ حالت ہیکہ وہ حکومت کے
تحفظات پر پل رہی ہے اور ہر اُس شخص کی غلامی کر رہی ہے جو ایک خدا کو
ماننے کے لئے تیا ر نہیں ہے صرف یہ ہی نہیں حد تو یہ ہیکہ ایک خدا کو ماننے
والوں کو اذیتیں پہچا رہے ہیں. نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر جو صورت
حال ہے, تمام باطل قوتیں مسلمانوں کی پہچان مٹانے یا پھر مسلمانوں اور مسلم
ممالک کے درمیاں ذہر اگلنے کی کوشش میں لگے ہو ئے ہیں. ایک طرف مصر میں صدر
مرسی کو تخت سے دستبردار کر کے مسلمانوں کو زنداں کی نظر کر ہے ہیں تو
دوسری طرف بیت المقدس پر ناجائز قبضہ کرکے مسلمانوں کو شہر بدر کیا جارہا
ہے. ایک طرف مسلمانوں کو دہشت گرد کے نام سے بدنام کیا جارہا ہے تو دوسری
طرف مسلمانوں کو خاص طور سے با حجاب خواتین کو اسلام کے نام سے ظلم کا شکار
بنایاجارہا ہے تو ایک طرف عرب ممالک عیش پسند ی میں ڈوبے(ہاں چند فلاحی کام
ہے جن کو بھولنا نالائقی ہے لیکن مکمل سمجھنا بھی بڑی بےوقوفی ہے) تو دوسری
طرف اک مرد مجاہد جس نے یہودیوں کے دانت کھٹے کر دیئے ہیں اس طیب اردگان کو
اقتدار سے ہٹانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے. اور مسلم عوام کا مسئلہ تو صرف
نمازوں میں ہاتھوں یا مزاروں اور مسجدوں کے جھگڑے بازاروں میں لاکر باطل
قوتوں کی مار کھا رہے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں سونچتے کہ ہماری پیدائش کا
مقصد اس زمین پر اعلائے کلمتہ الحق ہے نہ کہ چند چھوٹے مسائل.
" میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی
میں اسی لئے مسلمان میں اسی لیے نمازی"
از قلم: محمد فراز احمد |
|