مرد پر حرام عورت پر جائز

مرد کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ تکبر کرے یعنی اﷲ کی زمین پر اکڑ کر چلے ،مرد کے لئے یہ بھی جائز نہیں ہے کہ وہ بزدل ہو مرد نام ہی بہادری اور شجاعت کا ہے،مرد کے لئے یہ بھی جائز نہیں ہے کہ وہ بخیل ہو یعنی کنجوس ہو ،اپنے مسلمان بھائیوں کا خیال نہ کرتا ہو یہ تینوں چیزیں مرد پر جائز نہیں ہیں اکڑ،بزدلی اور بخیل ہونا لیکن اس کے بر عکس عورت (مستورات)کے لئے بہت ہی اچھی بات ہے کہ اُن میں یہ تینوں چیزیں پائی جائیں تکبر اور گھمنڈ عورت کے لئے بہت اچھا عمل ہے کیوں کہ اگر عورت تکبر کرے گی تو کسی غیر کے قابو میں نہیں آئے گی،اور اگر بزدل ہو گی تو ہر اُس شے سے دور بھاگے گی جس سے اُس کی آبرو کو اور اُسے نقصان کا خدشہ ہو گا اور اگر عورت بخیل ہو گی تو اپنی اور اپنے شوہر کی دولت کی حفاظت کرے گی۔ہر عورت کو یہ دعا کرنی چاہئے یہ تین چیزیں اُن میں پائی جائیں اور اگر نہ ہوں تو آج سے ان تین چیزوں کو اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں انشاء اﷲ بہت جلد بہترین نتائج سامنے آئیں گے اور یہی ہمارے رسول ؐ کا بھی فرمان ہے(جو اُوپر بیان کیا گیا)
عورتوں کے لئے ہیں کچھ عادات
اُن میں گر ہوں تو باعث ِبرکات
عورتوں کے لئے جو اچھی ہیں
ہیں وہ مردوں میں بدترین صفات
ہو تکبر ضرور عورت میں
مان ہو اور غرور عورت میں

جو بھی عورت غرور رکھتی ہے
غیر مردوں کو دور رکھتی ہے
بزدلی اور بخل کا ہونا
یوں ہے کہ جیسے قفل کا ہونا
بخل ہو گا تو اپنی حرمت کی
تیری دولت کی اپنی ثروت کی
خود حفاظت کرے گی ہمت سے
خرچ بھی گر کرے گی تو حکمت سے
بزدلی ہو تو خوف رکھے گی
اُس ہر اک شی سے دور بھاگے گی
جس سے حرمت پہ حرف آتا ہو
اُس کی عصمت پر حرف آتا ہو
ماخوز اذ:باب علم پہ دستک

 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 257072 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.