وطن عزیز میں موجود نابینا بیٹو ،بیٹیو ،بزرگو ،اور
ساتھیو 15اکتوبر کا دن آپ کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے دیا گیا وہ تحفہ ہے
جسے بھرپور انداز سے منا کر آپ معاشرے اور حکومت سے اپنے حقو ق مانگ سکتے
ہیں آپ اپنی معذوری کو اپنی طاقت بنا کر گرد وپیش کے ایسے لوگوں کی سوچ
تبدیل کریں جو آپکو کمتر اور معاشرے پر بوجھ سمجھتے ہیں آپ کی زندگی کی
کامیابی کا انحصار صرف اور صرف تعلیم پر ہے اور اگر آپ کے ماں باپ آپ کو اس
حق سے محروم کریں تو آپ انھیں قائل کریں۔ریاست پاکستان کے تمام قوانین آپ
کو بینا لوگو ں کے برابر حقوق دیتے ہیں UNO کا چارٹر اور کنونشن فار رائیٹس
آف ڈس ایبل جس کا پاکستان Signaturyہے اس میں بھی آپکے حقوق کا تعین کردیا
گیا ہے ۔اپنے ہاتھ میں موجودسفید چھڑی کو اپنی آنکھ سمجھیں اسے کچلنے والوں
کی عدم آگہی کو آ گہی میں تبدیل کریں۔ محتاج بن کر بھیک نہ مانگیں ٗ خود کر
کمتر سمجھ کر لوگوں سے رحم ترس اور ہمدردی کی توقع رکھنے کے بجائے اُن کے
شانہ بشانہ امور زندگی انجام دیں ۔طالب علم ہیں تو اپنی محنت سے پاس ہوں نہ
کہ رائیٹر کے ذریعے برسر روز گا ر ہیں تو ڈیوٹی بھر پور انداز سے انجام دیں
۔آ پ کے قول وفعل ٗلباس ٗچال چلن ٗ گفتگو غرض کسی بھی عادت سے یہ نہ لگے کہ
بے بصر ہیں ٗ اپنی چشم بصیر ت سے تمام اسیران بصیر ت اپنی متعین بصارت کو
رضائے الٰہی سمجھتے ہوئے ملک کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں اور یہ دن
1964ء سے صرف اور صرف نابینا افراد کا دن ہے صابن ساز کمپنیا ں اپنی
مصنوعات کی تشہیر کے لیے ہینڈ واشنگ ڈے کا ڈرامہ بند کرکے اس دن اربوں روپے
کے اشتہارات جاری کرنے کے بجائے نابینا افراد میں چھڑیا ں تقسیم کریں اور
پاکستان کا پھیلتاہوا میڈیا 39لاکھ لوگوں کو نظر اندازکرکے یہ دعویٰ نہیں
کر سکتا کہ وہ ہر پاکستانی کی آواز ہے ٗ وزیر اعظم پاکستان مشرف دور سے
ملنے والا لالی پاپ بند کریں اور اس دن کثیر جہتی عملی پیکج کا اعلان کرکے
لاکھوں لوگوں سے دعائیں سمیٹیں۔ میرے نابینا ساتھیو ! آؤ گھروں میں بیٹھ کر
اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے تعلیم حاصل کرو ٗ باشعور بنو اپنی منفی سرگر
میوں کو ترک کرکے خلوص نیت سے ایسی زندگی گزاروکہ تمہارا وجود معاشرے کے
لیے نعمت اوررحمت ہو نہ کہ بوجھ آپ تما م اہل بصیرت کو 51واں بین الاقوامی
یوم سفید چھڑی مبارک ٗ اﷲ تعالیٰ آپ کا حامی و مددگار ہو۔ |