پیزا ، برگر وغیرہ بھی تو بانٹا کریں نا‎‎

پتا کیا، یقین مانیں اگر کوئی غریب، مسکین ، فقیر سب گھروں سے روٹی سالن یا چاول لے کر آپ کے گھر کی دہلیز پر آ کر برگر ، پیزا وغیرہ پاۓ گا تو وہ اتنا مزے اور خوش ہو کر کھاے گا کہ ہمیشہ یاد رکھے گا. اور ہر بائٹ کے ساتھ آپ کے لئے دعا کرے گا. انشاللہ
ایک بات تو بتائیں مجھے...یہ جو ہم اکثر کہتے ہیں کہ میرا دل کرتا ہے میں یہ کھاؤں ، وہ کھاؤں تو کیا ایسی باتوں کا چاہنا آپ کے اور میرے لئے ہی ہے کیا. ہم کبھی دوستوں یا گھر والوں کے ساتھ پیزا ، برگر، تکے کباب، نگٹس، اور پتا نہیں کیا کیا مختلف کھاتے ہیں. لیکن جب کسی غریب کو ، فقیر, محلے کے امام مسجد یا مدارس میں پڑھنے والے مسافر بچوں کو جو صبح شام بالٹی لٹکا کر آتے، ان کو دینا ہو تو ہمیں روٹی اور سالن ہی کیوں یاد آتا ہے. آپ اپنی ایمان سے بتائیں کہ صدقے، ثواب وغیرہ کے لئے صرف چاول، روٹی اور سالن ہی رہ گے ہیں کیا. یہ تو وہ کھانا ہے جو غریب یا فقیر ہمیشہ ہی کھاتے. چلو مہنگائی کی وجہ سے ہمیشہ نہیں تو کبھی کبھار ہی یار ثواب کے لئے برگر ، پیزا جیسی تفریح انکو بھی تو کروا دو نا...

پتا کیا، یقین مانیں اگر کوئی غریب، مسکین ، فقیر سب گھروں سے روٹی سالن یا چاول لے کر آپ کے گھر کی دہلیز پر آ کر برگر ، پیزا وغیرہ پاۓ گا تو وہ اتنا مزے اور خوش ہو کر کھاے گا کہ ہمیشہ یاد رکھے گا. اور ہر بائٹ کے ساتھ آپ کے لئے دعا کرے گا. انشاللہ

سمجھ آ گئی ہو میری بات تو اپنے آس پاس والوں کو بھی بتا دیجئے گا اور چلو آج باہر سے پیزا، برگر، سموسہ، دہی بڑے وغیرہ جو تم کو بھی پسند لے کر آؤ اور حیران کر دو آج لینے والے کو-
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171790 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More