عمران خان نے ریحام کو طلاق دے دی٬ وجہ بھی سیاسی؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام کو طلاق دے دی ہے اور پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق یہ طلاق عمران خان اور ریحام کی باہمی رضامندی سے دی گئی ہے۔ لیکن اس طلاق کی وجوہات کے بارے میں فی الحال آگاہ نہیں کیا گیا-
 

image


تاہم غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق طلاق کی بڑی وجہ ریحام کی سیاست میں آنے کی خواہش تھی جبکہ عمران خان ایسا نہیں چاہتے-

غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ “ ریحام سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی تھیں جبکہ عمران خان انہیں گھر پر ہی رکھنا چاہتے تھے اور یہ ریحام کو پسند نہیں تھا“-
 

image


واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی 10 ماہ قبل، 5 جنوری کو ہوئی تھی. اور اس موقع پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے بھی عمران خان کی دوسری شادی نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan and Reham Khan have divorced with mutual consent, PTI spokesperson Naeemul Haq said Friday. Rumors had been circulating for some time that the couple's marriage was falling apart.