شادی کرنے کا مقصد و معیار

انہی فضول احساسات و جذبات کی وجہ سے آجکل شادی کا نہ ہونا اور طلاق ہو جانا بڑھتا جا رہا ہے کہ ہم شادی کا اصل مقصد بھول کر فیشن ، سٹائل، خوبصورتی ، ہاٹ نس، نشیلا پن وغیرہ جیسے اوٹ پٹانگ معیاروں پر گھرتے جا رہے. شادی کے بعد بھی جب ہم اپنی نسل کی بہترین تربیت کی بجاے اپنی آنکھوں، دل و دماغ میں ہوس رکھتے ہوے زندگی گزاریں گے تو بھول جائیں کہ آپکے بچے آپ کا نام روشن کریں گے.
دیکھیں جی جب سے ہم نے غیروں کی دیکھا دیکھی شادی جیسے فریضہ کو صرف " مزے لینے" جیسی بات سے جوڑ دیا ہے تو پھر ذہن تو خراب ہوں گے ہی نا. ڈراموں ، فلموں ، کہانیوں، اشتہارت وغیرہ کے جب موضوعات صرف شادی ہی ہوں، لڑکا ، لڑکی کی دوستی ہو، جنسی اور جسمانی تعلقات ہوں تو پھر شادی جیسی پاکیزہ روایت جس کا اصل مقصد اچھی نسل بڑھانا ہے وہ مزے لینے، ہوس پوری کرنے جیسے احساسات میں دب کر ہی رہ جائے گی.

انہی فضول احساسات و جذبات کی وجہ سے آجکل شادی کا نہ ہونا اور طلاق ہو جانا بڑھتا جا رہا ہے کہ ہم شادی کا اصل مقصد بھول کر فیشن ، سٹائل، خوبصورتی ، ہاٹ نس، نشیلا پن وغیرہ جیسے اوٹ پٹانگ معیاروں پر گھرتے جا رہے. شادی کے بعد بھی جب ہم اپنی نسل کی بہترین تربیت کی بجاے اپنی آنکھوں، دل و دماغ میں ہوس رکھتے ہوے زندگی گزاریں گے تو بھول جائیں کہ آپکے بچے آپ کا نام روشن کریں گے. سیدھی سی بات ہے کہ جو مزے آپ چاہتے ہیں تو بھائی انکا بھی تو حق ہے نا....

دوستو، یقیناً کوئی انسان فرشتہ نہیں ہوتا ، آزمائش کے لئے دور جاہلیت ہر آدمی پر آتا ہے . لیکن اگر آپ محفوظ رہے تو رب کا شکر اور اگر غلطی ہو جائے تو فورا سچی و پکی توبہ کرنی چاہیے. یاد رہے کہ مضبوط کردار کا بننا ایک مسلسل عمل ہے تو ہمیشہ رب سے سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق مانگتے رہیں . غیروں کو تو چھوڑیں، اپنی مسلمانوں کی ہی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جنہوں نے شادی کو اچھی اولاد و نسل، اپنے والدین کی خدمت کی نیّت سے کیا انہی سے با کردار اولاد نے جنم لے کر تاریخ میں اچھے لفظوں میں نام لکھوایا اور جس نے شادی ہوس پوری کرنے اور صرف مزے لینے کی نیّت سے کیا تو ایسے لوگوں کے کام و پہچان آثار قدیمہ ہی بن جاتے ہیں وہ بھی عبرت حاصل کرنے کے لئے.

سمجھ آ گئی ہو میری بات تو خود بھی اپنی سوچ و نیت کو بدلیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی سمجھائیں کہ ہمیں صرف گنبد خضری والے کے طریقے اور معیار سے ہی شادی کرنی ہے نہ کہ تاج محل بنانے والے کے حساب سے. جزاک الله خیر!
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171597 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More