گھبرایا نہ کریں، ہمت کیا کریں

دیکھیں دوستو، کچھ بنیادی باتیں ایسی ہوتی ہیں اگر انکو سمجھ کر مان لیا جائے تو ہی بہتر رہتا ہے. تو پہلی بنیادی بات یہ ہے کہ جیسے ہمیں پتا کہ ہمیں پیاس لگنی ہی لگنی ہے جو بھی ہو یا بھوک مٹانے کے لئے کچھ کھانا ہی پڑنا ہے. تو پھر ہم گھر سے نکل پڑتے ہیں کمانے کو کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے.
پیارے لوگو، اچھی طرح سے یہ بات ذہن میں بیٹھا لیں کہ یہ جو مشکلیں، پریشانیاں، دکھ ، کچھ کھو دینا وغیرہ وغیرہ ہوتا ہے تو ان سب کا ہونا اور ہر انسان پر ان کا آنا لازمی ہے ، امیر ، غریب ، بڑا، چھوٹا ، مرد ، عورت کوئی بھی ان سے بچ نہیں سکتا ہے. یہ رب کی طرف سے امتحان کے لئے ہوتا ہے اور سب کے لئے ہوتا ہے تبھی یہ سسٹم رک نہیں سکتا.

دیکھیں دوستو، کچھ بنیادی باتیں ایسی ہوتی ہیں اگر انکو سمجھ کر مان لیا جائے تو ہی بہتر رہتا ہے. تو پہلی بنیادی بات یہ ہے کہ جیسے ہمیں پتا کہ ہمیں پیاس لگنی ہی لگنی ہے جو بھی ہو یا بھوک مٹانے کے لئے کچھ کھانا ہی پڑنا ہے. تو پھر ہم گھر سے نکل پڑتے ہیں کمانے کو کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے. سمجھیں کہ بھوک پیاس پریشانی ہے اور کمانا آپ کا حل تو آپ سب کسی بھی مشکل یا دکھ کے آنے کی صورت میں فورا حل کی طرف اپنے دماغ کو لگایں. ایسے موقعوں پر گھبراہٹ سے رونا آ جانا ایک فطری عمل ہے سو تھوڑا سا رو لینا بھی بہتر ہے .

دوسری بنیادی بات ہے پریشانیوں کا ٹائم پیریڈ مطلب جیسے ہم چاہتے کہ خوشی کے دن سالوں میں بدل جائیں اسی طرح پریشانیاں بھی وقت لے کر آتی ہے اور ختم ہوتے بھی تھوڑا وقت لیتی ہیں اس لئے انتظار تو کرنا ہی پڑے گا. چلو اٹھو شاباش، رونا بند جو ہونا تھا وہ ہو گیا اب دل کی بجاے دماغ کو سوچنے پہ لگاؤ اور حل کی ایک لسٹ بناؤ پھر جو بہترین حل سمجھ میں آے اس پر عمل کرو. اور اگر ضرورت پڑے تو صرف مثبت سوچ اور حوصلہ دینے والوں سے ہی مشورہ کرنا چاہیے.

آخر میں اتنا ہی کہ پکا یقین کر لیں کہ آپکو تمام مشکلات سے صرف رب ہی نکال سکتا ہے. تو حل کی کوشش کرنے سے پہلے ، درمیان میں اور آخر میں بھی الله کو ایسے پاس رکھنا جیسے آپ آجکل اپنے موبائل کو رکھتے.
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 183100 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More