دھوکہ ،فریب اور سچا پیار

زندگی بھی انسان کو کس موڑ پر لے جاتی ہے یہ ایک سچی داستان ہے میرا ایک دوست جو دینی وابستگی بھی رکھتا ہے اور ایک اچھا انسان بھی ہے اور ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتا ہے مگر کہتے ہیں کہ پیار کیا نہیں جاتا ہوجاتا ہے اسی طرح میرے دوست کے ساتھ ہوا وہ اپنی زندگی میں مگن تھا مگر زندگی میں کچھ واقعات ایسے رونما ہوتے ہیں کہ انسان پھر کسی اچھے دوست کی تلاش میں ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں کہ اسکے ساتھ اسکی نجی زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے وہ اپنے کسی ایسے رہبر اور ہمدرد کی راہ تکتا ہے جو اسکا سہارا بن سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بالکل اسی طرح کا واقعہ میرے دوست کے ساتھ پیش آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ اپنی دوکان پر بیٹھا اخبار کا مطالعہ کر رہا تھا کہ اسکا دوست آیا اور کہا کیا یار بورنگ زندگی گزار رہا ہے اور اس نے نمبر دیا بس وہ دن اسکی زندگی کا نیا موڑ ثابت ہوا ۔۔۔!اس نے اس نمبر پر میسج کرنا شروع کردیے اور اتفاق سے اسکا جواب بھی آگیا ۔اور یوں ایک نیا سفر شروع ہوا پہلے تو وہ اسکو بہن کہنے لگا پھر اپنی ہر بات اس سے ڈسکس کرنے لگا اور وہ بھی ۔۔۔ایک بات تو بتانا بھول گیا کہ رونگ نمبر پر یہ بات کا سلسلہ شروع ہوا تھا مگر میرے دوست نے سب سچ بتا دیا کہ یہ نمبر کس طرح ملا۔۔۔۔!کیوں کہ وہ بہت سچا انسان ہے اور کوئی بات جھوٹ نہیں بولتا اور اس نے اپنا نام، جگہ، دوکان، گھر کا پتہ سب بتا دیا اور اس نے بھی سب بتا دیا مگر اور پھر یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! اور پھر میسج سے یہ سلسلہ فون کال پر جا پہنچا پہلے ایک منٹ پھر گھنٹوں رات میں باتیں ہوتی رہی پھر اس نے کہا مجھے بہن مت بولا کریں اور پھر میرے دوست کی وہ بہت اچھی دوست بن گئی اور پھر میرا دوست خوش رہنے لگا جیسے اسکو کوئی مقصد مل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حالانکہ اسکی اپنی زندگی میں بہت غم ہیں لیکن وہ بہت صبر والا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرے دوست نے اپنا سب کچھ بتا دیا تھا اسکو اور ان دونوں کی بہت اچھی بات چیت ہوگئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور وہ جب بھی بات کرتا ہمیشہ یہ کہتا کہ آپ حجاب کیا کرو، نماز پڑھا کرو، نظریں نیچے رکھا کرو، اور ہاں سب سے بڑھ کر کہ وہ ہمیشہ کہتا کہ اگر آپ کے گھر والوں کو معلوم ہے کہ آپ مجھ سے بات کرتی ہو تو ٹھیک ہے ورنہ پھر نہیں کرو یہ اچھی بات نہیں مگر وہ ہمیشہ کہتی کہ آپ کا سب گھر والوں کو پتہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر دن گزرتے گئے اور یہ دوستی پیار میں تبدیل ہونے لگی اور میرے دوست نے اسکو پرپوز کردیا اور یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ میرے دوست نے سات مہینے تک اسکو نہیں دیکھا تھا اور وہ ملنے کو اچھا نہیں سمجھتا تھا اور بغیر دیکھے پرپوز کیا مگر اپنی تصویر اس لڑکی کے کہنے پر اسکو موبائل کے زریعے بھیج دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر اسکی بات اسکی چھوٹی بہن اور بڑی بہن سے بھی ہونے لگی ۔۔۔۔۔۔یہاں تک کے اسکی کزن سے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور دونوں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرنے لگے اور میرا دوست تو اسکی ہر بات پر اندھا یقین کرنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر اس لڑکی کا نام ایسا تھا کہ میرے دوست کو شک ہوا کہ یہ نام تو بالکل نیا اور فرضی اور فلمی ہے اصل نام بتاؤ،،؟ تو وہ کہنے لگی یہ اصلی نام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر میرے دوست کا سلسلہ منقطع ہوگیا اور وہ لڑکی جاب کرنے لگی پھر میرا دوست جب فون کرتا تو وہ رسیو نہیں کرتی اور بالکل رویہ بدل لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کبھی کہتی میرے پاس فالتو وقت نہیں بات کرنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک بات بتانا بھول گیا کہ جاب کرنے سے پہلے میرے دوست سے مشورہ لیا کہ جاب کرو یا نہیں۔۔؟ میرے دوست نے کہا معاشرہ ٹھیک نہیں آپ نہ کرو کیوں کہ اس لڑکے کی خواہش تھی کہ وہ معلمہ بنے اور اس نے بھی کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ایک بات یہ کہ اسکی منگنی ٹوٹ چکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب میرے دوست کی بات نہیں ہوتی تو وہ رات میں روتا مگر کسی کو کچھ نہں بتاتا۔۔۔۔۔۔۔۔؟بتاتا بھی تو کس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ کیوں کہ اسکی دوست تو صرف وہ لڑکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟پھر وہ اسکی چھوٹی بہن کو فون کرتا اور وہ بھی اجازت لیکر پھر وہ اس سے اسکی بہن کا پوچھتا مگر وہ بلکل سچ کہتی کہ وہ بہت تبدیل ہوگئی ہے۔۔۔۔وہ کہتا کہ وہ میرا پوچھتی ہے تو اسکی بہن منع کرتی تو میرا دوست بہت روتا ۔۔۔۔۔۔۔۔!پھر اسکی بہن نے اپنا گھر بتایا ۔۔۔۔۔ایک بات اور بتاتا چلوں کہ اس لڑکی نے اپنا گھر تک کا نہیں بتایا تھا ۔۔۔پھر اسکی چھوٹی بہن نے میرے دوست سے کہا کہ آپ مجھے ٹیوشن پڑھا دیں میرے پیپر ہونے والے ہیں تو میرے دوست نے اپنی بہن کے گھر پر جو اسکے گھر سے قریب تھا وہاں بلایا اور پڑھایا۔۔۔۔۔اور اسکی بہن کو بھی کہا کہ حجاب میں آنا مگر اسکی خوشی اور بڑھ گئی کہ وہ تو خود ان چیزوں کا خیال رکھتی تھی پھر میرے دوست نے اسکا تعارف اپنی بہن سے کرایا اور یہ بھی بتایا کہ اسکا نام کچھ اور نام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!پھر اس لڑکی نے دوبارہ میرے دوست سے رابطہ کیا اور پھر بات شروع ہوگئی اور کہنے لگی کہ میں بہت پریشان ہوں اور اپنی بات میرے دوست سے کرنے لگی میرے دوست نے کہا کہ مجھ سے اتنی نفرت کیوں کرنے لگ گئی تھی۔۔۔۔؟پھر وہ معافی مانگنے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔اور میرے دوست کے لیئے وہ رات بہت یادگار تھی جب اس نے کہا میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی اسی قسم کے جذبات میرے دوست کے بھی تھے اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کے وعدے کیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! پھر وہ رات طویل سے طویل تر ہوتی گئی پھر میرے دوست نے کہا کہ میں رشتہ بھیج رہا ہوں تو اس نے کہا کہ ابھی نہیں جب میں بولوں تب بھیجنا تو دوست نے کہا ٹھیک ہے پھر تین دن تک کوئی جواب نہیں آیا ایک اور بات کے اسکے رشتے آئے تھے تو وہ میرے دوست کو سب بتاتی تھی کہ میں نے جاب اس لیئے چھوڑی کہ جہاں وہ جاب کرتی تھی وہاں اسکو اسکے باس پسند کرتے تھے جو اس کے والد کی عمر کے تھے اور بہت پیسے والے تھے وہ اسکو روزانہ کہتے کہ مجھ سے شادی کرلو اور یہ منع کرتی یہاں تک کہ آفس چھوڑ دیا مگر وہ انکے گھر تک آگیا اور رشتہ بھیجا انکے انکار پر پھر اسکو فون کرنے لگا اور اس نے نمبر بند کردیا یہ سب باتیں اس نے میرے دوست کو بتائی تھی جب دوبارہ بات ہوئی تب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! اور اس وجہ سے ہی وہ میرے دوست سے بات نہیں کرتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔جب تین دن گزر گئے تو میرے دوست نے رابطہ کیا تو اسکا نمبر بند تھا تو میرے دوست نے اسکی بڑی بہن کو فون کیا تو اس نے کہا وہ دادی کے گھر ہیں اور ہاں میرے دوست کی اپنی دوکان تھی جو اس نے اس لڑکی کے کہنے پر ختم کی تھی اور جاب کرنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب وہ آفس میں تھا تو اسکے دل میں ایک عجیب سا خیال تھا کہ وہ کہاں گئی ۔؟کیوں فون ریسو نہیں کررہی ؟اتنے میں میرے دوست کی بہن کا فون آیا کہ آج اس لڑکی کے گھر اس کو دیکھنے جاتے ہیں تو وہ اس شام ہی اسکے گھر گیا اور اپنی بہن کو اسکے گھر بھیجا اور خود باہر کھڑا ہوکر انتظار کرنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد دوست کی بہن کا فون آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو جو میرے دوست نے سنا تو اسکے سارے خواب چکنا چور ہوگئے کیوں کہ اسکی مہندی تھی اس دن ۔۔۔۔۔۔۔!اور اس نے اپنی بہن کو کہا کہ واپس آجائیں ۔۔۔۔۔۔۔اور میرے دوست کی دنیا ہی اسکے سامنے ختم ہوگئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟پھر اس رات میرے دوست نے اسکی بڑی بہن کو فون کر کہہ کہا کہ آخری دفعہ بات کرادیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو انہوں نے بات کرائی تو میرے دوست کا صبر دیکھیں کہ اس نے صرف یہ کہا کہ مجھے بتایا تو ہوتا تم نے ۔۔۔۔۔۔۔؟ تو اس نے کہا میں تمہیں کیسے بتاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟کہ میرے ساتھ کیا ہوا،اور یہ سب اتنی جلدی بلکہ تین دن کے اندر کیسے ہوا؟؟ اس نے میرے دوست سے کہا تمہیں لازمی شادی میں آنا ہے ۔۔۔۔۔اب آپ یہ سوچیں کہ اسکا جواب کیا ہونا چاہیے تھا ۔۔۔۔۔۔۔؟ ہاں یہی کہ نہیں آؤں گا میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر اس لڑکی نے قسم دی تو میرے دوست نے حامی بھری اور ایک دن بعد وہ شادی میں شرکت کے لیے اپنی بہن کے ساتھ گیا اور جس کو وہ اپنے لیے دلہن بنانے کے خواب دیکھ رہا تھا وہ کسی اور کی منتظر تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔مگر میرے دوست نے اسکو دعا دی کہ تم بہت خوش رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر جب دلہا دیکھا تو اسے تو یقین ہی نہیں آیا ایک بیالیس سالہ شخص تھری پیس میں ملبوس اسٹیج کی طرف آرہا تھا مگر میرا دوست اٹھا اور قریب جاکر اسکی بڑی بہن سے اجازت لیکر اسکی تصاویر بنائی اور لفافہ دیکر آگیا اور یہ کہہ کر آیا کہ اب تم کسی اور کی ہوگئی اب میرا نمبر ڈیلیٹ کردینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر میرا دوست تین دن تک جاگتا رہا اور جو دو سال کا عرصہ اس لڑکی کے ساتھ گزرا وہ یاد کرتا رہا اور اپنے آپ کو کوستا رہا پھر ایک ہفتے بعد وہ گھر میں بیٹھا وہی باتیں سوچ رہا تھا کہ کسی ان نون نمبر سے کال آئی تو جب وہاں سے ہیلو کی آواز سنی تو میرا دوست پہچان گیا کہ یہ تو اس لڑکی کی آواز ہے پھر میرے دوست نے کہا اور کیسی گزر رہی ہے زندگی ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ تو پھر اس لڑکی نے جو کہانی سنائی کہ وہ آدمی جو اسکا شوہر ہے پہلے سے شادی شدہ تھا اور دو بیویاں ہیں جن کو طلاق دے دی ہے اور یہ تیسری شادی ہے دو بچے ہیں ایک سات سال کا اور ایک چار سال کا اور وہ ساتھ رہتے ہیں جب میرے دوست نے یہ سنا تو پھر میرے دوست کے ہوش اڑ گئے اور وہ سکتے میں آگیا کہ یہ کیسا امتحان ہے کہ ایک میں خوش نہیں اور دوسری طرف یہ بھی خوش نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!پھر وہ فون کرنے لگی اور ہر دن بتاتی کہ میرا شوہر شک کرتا ہے اور میں خوش نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اور طعنے دیتا ہے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی ۔۔۔۔۔۔مگر اسکا شوہر طلاق نہیں دے رہا تھا اور لڑکی کے گھر والے کسی صورت میں واپس بھیجنے کے حق میں نہیں تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر پانچ مہینے بعد طلاق ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر میرے دوست نے اسکو پرپوز کیا مگر اس نے منع کریا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر میرا دوست اس کے گھر اپنی بہن کو لیکر گیا اور اسکو ملایا اور اسکی والدہ سے ملا اور سب کچھ بتایا جو ان دونوں کی دوستی اور بعد کے واقعات تھے پھر صرف ایک غلطی کی وجہ سے اس لڑکی نے میرے دوست سے رابطہ ختم کریا ۔۔۔۔۔۔شاید وہ کسی اور کو پسند کرتی ہو؟ ہاں پھر امی نے منع کیا ہو ۔۔۔۔۔۔؟ مگر وہ تو صرف میرے دوست کو چاہتی تھی کیا وہ سب جھوٹ بول رہی تھی؟؟ یا اسکی امی جو میرے دوست کو یہاں تک کہہ چکی کہ مجھے اگر پہلے پتا ہوتا تو میں تم سے ہی اپنی بیٹی کی شادی کرتی اب میرا دوست پھر اپنے غم لیے اور پرانی یادوں کو سوچ کر اپنا وقت گزار رہا ہے اور جب یاد آتی ہے تو اکیلے میں رات کو روتا ہے شاید اسکی زندگی میں اسکے ساتھی اسکے آنسو ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ اس میں میرے دوست کا کیا قصور تھا؟ اس نے تو پرپوز کیا تھا وہ بھی اپنی بہن کو بھیج کر ؟ کیا اس لڑکی کو بھی زبردستی نکاح کرایا گیا ۔۔۔۔۔۔۔؟میں آپ سے پوچھتا ہوں

M.Adnan.Alam
NewsOne Channel
M ADNAN ALAM
About the Author: M ADNAN ALAM Read More Articles by M ADNAN ALAM : 44 Articles with 55549 views i am an extrovert but my friends says i m introvert .. View More