پہلی پہلی بار محبت کی ہے

اگر کوئی لڑکا، لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو یہ بات یقینی ہونی چاہیے کہ آپکی محبت کا انجام شادی ہی ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو جو بھی ہو آپ نے خود کے جذبات پر قابو پا کر خود کو آگے بڑھنے سے روکنا ہے۔ جو لوگ سچی و اچھی نیت کے ساتھ محبت کرتے تو انکو اپنا کردار بھی مظبوط بنا کر رکھنا چاہیے۔
پہلی پہلی بار محبت کی ہے ، کچھ نہ سمجھ میں آے میں کیا کروں " آج کل کے دور میں آپ جتنا مرضی سمجھا لیں یا جتنا دبا لیں یہ محبت "ہونے یا کرنے" کا احساس اور خواہش روکنا بہت مشکل جن کی وجوہات میں اپنے ایک پہلے بلاگ میں کر چکا ۔ لیکن اگر کوئی اس میں گرفتار ہو گیا ہے تو ہمیں یہ بات سمجھنی ہو گی کہ ہم زبردستی کسی کے جذبات کو رکوا نہیں سکتے جب تک کسی کا دل و دماغ خود نہ بدل جائے۔ زبردستی کرنے سے ہمیشہ نقصان ہی اٹھانا پڑتا ہے۔

اگر کوئی لڑکا، لڑک ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو یہ بات یقینی ہونی چاہیے کہ آپکی محبت کا انجام شادی ہی ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو جو بھی ہو آپ نے خود کے جذبات پر قابو پا کر خود کو آگے بڑھنے سے روکنا ہے۔ جو لوگ سچی و اچھی نیت کے ساتھ محبت کرتے تو انکو اپنا کردار بھی مظبوط بنا کر رکھنا چاہیے۔ محبت وہ جو پاک، مثبت اور سوبر ہو جس میں شادی سے پہلے جنسی و جسمانی تعلق کی نہ تو خواہش ہو نہ سوچ ہو اور نہ ہی ایسے کسی موضوع پر باتیں۔

یاد رکھنا ہے کہ شادی میں والدین کی رضا مندی بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کسی سے ایسا جذبہ رکھتے تو اپنے گھر والوں کو آگاہ ضرور کریں۔ چپکے اور چھپ کے محبت کرنا آپکو اکثر غلط راستے پر لے جاتا ہے۔ والدین کو بھی آج کے ماحول کے حساب سے سمجھنا ہو گا کہ اپنی اولاد کی شادی کرنے میں دیر نہ کریں اور انکی پسند پر بھی توجہ دیں۔ اگر آپ اپنی اولاد سے دوست بن کر انکو سمجھیں گے اور بات کریں گے تو آپکی اولاد کا کردار مظبوط و پاکیزہ ہو گا اور وہ ایسی صورت اپنی پسند کو شادی جیسے پاکیزہ رشتے میں ڈھال کر آپ کو سکوں میں رکھے گی۔

میری آج کی باتیں انکے لئے تھی جو دل کے ہاتھوں مجبور ہو کرمحبت کر بیٹھتے لیکن نا سمجھ ہوتے۔ میرا بتانے کا مقصد ویسا ہی تھا جو کسی بیماری کی صورت میں علاج کروانے اور ٹھیک ہونے کا ہوتا۔ ہمیں ایسے جذبوں کو مثبت حل کی طرف جانا ہے نہ کہ آنکھیں بند کر لینا ہے کیوں کہ یہ محبت کا رواج آج کے ماحول میں بہت عام پایا جانے لگا ہے۔
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171600 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More