ہماری ویب اور ہم

ہماری ویب کی ایک پُروقار تقریب
۳۱ اکتوبر ۲۰۱۵ کو عثمانیہ ہوٹل کراچی میں ہماری ویب کی طرف سے کراچی آرٹ کونسل کے صدر اور شہرۂ آفاق ادیب ودانشور، ستارۂ امتیازجناب سحر انصاری صاحب کے اعزازمیں ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیاگیا،اس موقع پر ہماری ویب کے پندرہ کالم نگاروں کے مجموعہائے مضامین ای بک کی شکل میں مرتب کر کے نیٹ پر شائع کرنے کا اعلان اور متعلقہ کالم نگاروں کو خوبصورت شیلڈز دینے کا بھی پروگرام تھا، نیز ہماری ویب رائٹرز کلب کے ممبران کو کارڈز بھی انصاری صاحب ہی کے ہاتھوں دیناتھے۔

تلاوت کلام پاک کی سعادت راقم کو ملی، اسٹیج سیکرٹری کے انتظامات عطامحمد تبسم نے احسن انداز میں نبہائے ، ہماری ویب کے اونر جناب ابرار احمد نے مہمانان گرامی کا شکریہ اور ادارے کے مقاصد واہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی ،حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اور عالم اسلام میں ہماری ویب جیسے اداروں کی آج کی دنیا میں شدید ضرورت ہے ، ابرار صاحب کو اللہ تعالی جزائے خیر دے کہ انہوں نے یہ عظیم قدم اٹھایا اور دھیرے دھیرے اسے پروان چڑھایا ، اس وقت سالانہ ہماری ویب سے مستفید ہونے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے،لاکھوں مضامین و کالمز، ہزاروں کی تعداد میں منظوم کلام کے علاوہ ہماری ویب پرقرآن کریم با تلاوت و باترجمہ، ہزاروں ویڈیوز اور بیسیوں ٹی وی چینلز کے لنکز موجود ہیں۔ “ای بک،، کااضافہ ایک بہترین اقدام ہے، اس سے اردو ادب میں جہاں مواد ملنے کی سہولت ہے ، وہاں علمی ،تاریخی، معاشرتی، اور تہذ یبی وتمدنی ذخیرہ دستیاب رہنے کے مواقع میسر ہیں۔https://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=9134

؛؛ مظفریات،، کے عنوان سے ہم ضرب مؤمن ، روزنامہ اسلام ، جہان پاکستان، جنگ، اور امت کے علاہ متعدد جرائد ومجلات میں گزارشات پیش کر رہے ہیں، مکتبہ لدھیانوی ،بنوری ٹاؤن سے روزنامہ اسلام کے زمانے کے ہمارے مضامین چھپ کر آچکے ہیں، بعد کے ۳۱۷ مضامین ۲۰۷۳ صفحات میں جناب خواجہ مصدق رفیق نے تر تیب یئے،ہماری ویب پر ای بک کی صورت میں جناب ابرار صاحب نے شائع کر کے احسان عظیم کردیا۔ اللہ تعالی انہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقیوں سے نوازے اور حسن قبولیت عطافرمائے۔
جناب رئیس صمدانی صاحب نے اپنے خطاب میں انصاری صاحب سے استدعاکی، کہ وہ ہماری ویب رائٹرز کلب کی سرپرستی قبول فرمائیں،سحر انصاری صاحب نے اپنے صدارتی خطبے میں اس پرصاد کی پورے پروگرام کی تفصیل کیلئے اس لنک پرجائے۔ https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67214
وصلی اللہ علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم
ابولبید المظفر
مظفریات ای بک:
https://hamariweb.com/articles/ebook/Dr-Shaikh-Wali-Khan-Almuzaffar
عربی مظفریات لنک:
https://ar.madarisweb.com/web-wkmuzaffar
فیس بک:
https://www.facebook.com/almuzafffar
مکالمہ بین المذاھب:
https://www.only1or3.com/books/mukalma%20bain-al-mzahab/index.html
Dr shaikh wali khan almuzaffar
About the Author: Dr shaikh wali khan almuzaffar Read More Articles by Dr shaikh wali khan almuzaffar: 450 Articles with 817588 views نُحب :_ الشعب العربي لأن رسول الله(ص)منهم،واللسان العربي لأن كلام الله نزل به، والعالم العربي لأن بيت الله فيه
.. View More