بیوہ کی فریاد۔ کہاں ہے خواتین کہ وراثتی حقوق دلوانے والے حکمران۔ ایک اپیل

آج کا کالم ایک بوڑھی بیوہ کی فریاد پر مشتمل ہیں جسے اور اُس کی اولاد کو مرحوم شوہر کے ماموں کے خاندان نے وراثتی حصہ سے محروم رکھا۔ من و عن درخواست ذیل میں ہے۔گزارش ہے کہ درس بڑئے میاں صاحب لاہور کا علاقہ موضع ساہواڑی میں واقع ہے۔ درخواست گزار کے شوہر عمردراز مرحوم کا وراثتی حصہ جو کہ اُن کی والدہ رابعہ بی بی مرحومہ کے والد میاں محمد شفیع کی جانب سے بنتا ہے ۔ ابھی تک نہیں ملا۔میاں محمد شفیع کے دو صاحبزادئے میاں محمد رفیع اور میاں محمد شریف تھے اور ایک بیٹی رابعہ بی بی تھی۔ رابعہ بی بی نے اپنی زندگی میں بارہا اپنے دونوں بھائیوں میاں محمد رفیع اور میاں محمد شریف سے التجا ء کی کہ اُسے اُس کی وراثت کا حصہ دیا جائے۔ رابعہ بی بی چونکہ بیوہ ہوچکی تھی اُس کے پاس وسائل نہ تھے کہ وہ اپنا حصہ اپنے بھائیوں سے وصول کرتی۔یوں رابعہ بی بی کو اُس کا حصہ نہ دیا گیا بلکہ بہانہ بازی کرکے معاملے کو طول دیا گیا۔رابعہ بی بی کے دو بیٹے عمردراز اور الطاف حسین تھے۔ جن میں سے عمردرا ز وفات پاچکے ہیں اور درخوست گزار عمر دراز کی بیوہ ہے ۔ رابعہ بی بی کی چار بیٹیاں بھی تھیں۔ جنکے نام اقبال بی بی ، انور بی بی،فہمیدہ بی بی، سعیدہ بی بی تھیں۔ رشتہ دار ہونے کی وجہ سے خاموشی سے میاں شریف اور میاں رفیع کے خاندان سے وراثتی ترکے کا تقاضا کیا جاتا رہا لیکن سب کچھ بے سو د رہا۔ درخواست گزار کاشوہر تقریبا چالیس سال قبل فوت ہوگیا تھا۔ درخواست گزار نے بڑی مشکل سے اپنے بچوں کو پالا ۔ جائیداد میں حصہ مانگنے پر درخواست گزار کو دھمکیاں دی گئیں درخواست گزار کی عمر اسی سال ہوچکی ہے ۔لیکن درخواست گزار کو اُس کا حق نہیں ملا۔ بارہا مرحوم شوہر کے وراثتی حصہ کے لیے میاں شریف اور میاں رفیع کی فیملی سے استدعاکی چونکہ اسلامی شریعت اور مروجہ وراثتی قوانین کے تحت میاں محمد شفیع مرحوم کے ترکہ میں سے حصہ دار ہیں۔درخواست گزار کے علم کے مطابق میاں محمد شفیع مرحوم کے نام سے درس بڑئے میاں صاحب موضع ساہواری مغلپورہ لاہور 1) ( جنازگاہ درس بڑئے میاں کی پشت سے لے کردکانات،خالی پلاٹ ،مکان، واپڈا ایس ڈی او آفس ورہائش گاہ میاں محمد ضیاء ولد میاں محمد شریف ولد میاں محمد شفیع تاقاری نسیم اعوان کے گھر کے ساتھ تک۔(2 ) مکان قبضہ میاں محمدذکاء ولد میاں محمد شریف ولد میاں محمد شفیع و مکان قبضہ میاں محمد ضیاء ا ور (3 ) دکانات بمعہ مکان رہائش پذیر ہارون بقا ولد محمد بقاء ولد میاں محمد شریف ولد میاں محمد شفیع شالیمار لنک روڈ مغلپور لاہور4 ) دکان بانو مارکیٹ انار کلی بازار لاہور ہیں۔ تعزیزات پاکستان کی دفعہ498 A کے تحت کسی بھی خاتون کو وراثتی حصہ میں سے محروم کرناقابل اندازی پولیس جرم ہے اور اُس کی سزا دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
S. 498 A ---Pakistan Penal Code:--- "Prohibition of depriving woman from inheriting property .—Whoever by deceitful or illegal means deprives any woman from inheriting any movable or immovable property at the time of opening of succession shall be punished with imprisonment for either description for a term which may extend to ten years but not be less than five years or with a fine of one million rupees or both".

مندرجہ بالا اراضی درخواست گزار کے علم میں آئی ہے کہ یہ میاں محمد شفیع کی ہے اور اِس پر میاں محمد شریف اور میاں محمد رفیع کا خاندان قابض ہے۔میاں ر فیع اور میاں شریف کی فیملی سے میرئے مرحوم شوہر کا حصہ مجھے اور میری اولاد کو دلوایا جائے۔
درخواست گزار

غلام فاطمہ بیوہ عمردراز پسر ِ حقیقی رابعہ بی بی دختر محمد شفیع
مکان نمبر 16 گلی نمبر 2 درس بڑئے میاں صاحب مغلپور لاہور 03224482940
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 453 Articles with 430432 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More