کرایہ دار اور آخرت کا گھر

آجکل تواپنا مکان بنانے کا خواب ایسا مقصد حیات بنتا جا رہا جس میں لوگ اپنی جوانی سے شروع ہوتے اور بڑھاپے تک مکان بنا کر پھر اپنے بچوں کو دے دلا کر اپنے ابدی گھر چلے جاتے. خود اپنے مکان میں رہنے کا شوق جب ہوتا ہے تب مکان نہیں ہوتا اور جب مکان مل جاتا ہے تو پھر یا تو شوق ہی ختم ہو چکا ہوتا ہے یا زندگی کا وقت. اوپر سے قیمت اتنی زیادہ کہ جب بندہ ہزاروں کماتا تو مکان لاکھوں میں ملتا اور جب بندہ لاکھوں میں کمانا شروع تو مکان کروڑوں تک بھاگ جاتا.
" یہ دنیا ایک عارضی قیام گاہ ہے" یقین مانیں یہ بات وہ لوگ بہتر سمجھ سکتے ہیں جو کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں اور بدلتے حالات یا مالک مکان کے کہنے پر اپنا ٹھکانا بدلتے رہتے ہیں. بچپن فلیٹ میں ، جوانی نیچے والے پورشن، شادی اوپر والے پورشن، اولاد کونے والے گھر، بچوں کی شادی فلاں محلے وغیرہ وغیرہ بس ایسی ہی بکھری یادیں ہوتی ساتھ میں. ہر گھر کو ارمان کے ساتھ سجانا اور انسیت پیدا ہونے کے بعد چھوڑ کر دوسرے گھر چلے جانا اور پھر نیے سرے سے سجانا، انسیت، جذبات وغیرہ....واقعی مشکل ہوتا ہے یار.

آجکل تواپنا مکان بنانے کا خواب ایسا مقصد حیات بنتا جا رہا جس میں لوگ اپنی جوانی سے شروع ہوتے اور بڑھاپے تک مکان بنا کر پھر اپنے بچوں کو دے دلا کر اپنے ابدی گھر چلے جاتے. خود اپنے مکان میں رہنے کا شوق جب ہوتا ہے تب مکان نہیں ہوتا اور جب مکان مل جاتا ہے تو پھر یا تو شوق ہی ختم ہو چکا ہوتا ہے یا زندگی کا وقت. اوپر سے قیمت اتنی زیادہ کہ جب بندہ ہزاروں کماتا تو مکان لاکھوں میں ملتا اور جب بندہ لاکھوں میں کمانا شروع تو مکان کروڑوں تک بھاگ جاتا.

دوستو، اچھی بات یہ ہے کہ اگر تو آپ کرایہ دے کر بھی رہ رہے تو بھی شکر کریں، شکوہ نہیں کہ کتنے لوگ ہیں جو کرایہ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے.ویسے بھی مقصد زندگی گزارنا ہے، اپنے مکان میں گزرے یا کرایہ کے مکان میں. اور جو چیز آپکے ساتھ ہمیشہ نہیں رہ سکتی تو اسکو مقصد حیات بنا کر اپنی پوری زندگی اسکے پیچھے لگا دینا اچھی بات نہیں.

سمجھ آ جائے تو اپنے کرایہ کے گھر میں بھی حلال کمائی کے ساتھ ہنسی خوشی رہیں اور انکو دیکھ کر دل چھوٹا نہ کریں جو سود و حرام کی کمائی سے عارضی دنیا میں گھر بنا کر خود کو "جنّت کے ہمیشہ رہنے والے اور باغوں والے گھر" سے محروم کر رہے جس کے ہر دروازے پر فرشتے استقبال کو آئیں گے اور کہیں گے " تم پر سلامتی ہو، تم نے جس طرح دنیا میں صبر سے کام لیا اس کی بدولت تم آج اس کے مستحق ہوے ہو، پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر" (سوره الرعد-القرآن)
 
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171571 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More