زندگی بہت بہت بہت خوبصورت تحفہ ہے رب کا، خدارا اپنی پریشانیوں، دکھوں،
غموں وغیرہ میں اس نعمت کو کوسا مت کریں. مر جانے کی خواہش کرنے کی بجاے
ہمت سے برداشت کریں کہ سب دکھ و غم کچھ عرصہ میں ختم ہو ہی جانے ہوتے ہیں
لیکن اگر آپ مر گے تو آپ کے پاس دوبارہ اس دنیا میں آنے کا کوئی موقعہ نہیں
ہے.
تصور کریں کہ آپ کچھ بھی نہیں تھے، کہیں بھی نہیں تھے. رب کی بنائی یہ دنیا
بنی ہوئی تھی پھر رب نے چاہا کہ آپ کو بھی پیدا کر کے اپنی تخلیق سے متعارف
کرواے اور پھر آپ نے خود کو اس کائنات میں پایا جس میں خوبصورت رشتے،
دلفریب مناظر ، بارش، سہانے موسم، زبردست سمندر، پہاڑ، اور پتا نہیں کیا
کیا...
یقین مانیں ہماری کیا اوقات ہے یہ تو اسکی مہربانی کہ اس نے ہمیں اتنی
اہمیت دی کہ ہمیں اس دنیا کے لئے پیدا کیا جسکو رب نے خود بنایا اور خود ہی
انتظام سنبھالے ہوے ہے. اور ہم ہیں کہ گھبرا کر مرنے کی، رب اٹھا لے ہمیں
وغیرہ جیسی باتیں کرتے ہیں. بہت بری بات ہے یہ!
دوستو ، جتنی بھی پریشانی ہو وقت تو گزر ہی جانا ہوتا ہے آپ اسے رو رو کر
گزر دیں یا مسکراتے ہوے ہمت کے ساتھ. کتنی حیرت کی بات ہے کہ ہم کتنی مشکل
اور پیسا لگا کر مری، کاغان ، ناران جیسے خوبصورت مقامات پر جاتے تو ایسے
خوش ہوتے کہ واپس آنے کو جی نہ کرے اور رب نے ہمیں اپنی خوبصورت دنیا
دکھانے کے لئے مفت بھیج دیا اسکی کوئی قدر ہی نہیں.
بات سمجھ آ جائے تو مسکرا کر شکر کریں اپنے رب کا اور اپنے آس پاس کے لوگوں
کو بھی بتا دیں کہ ہر لمحہ میں بھرپور جیا کریں ورنہ قسم سے بہت پچھتائیں
گے جب لمحہ تو ہو گا لیکن آپ نہیں ہوں گے. |