یار آپ سب لوگ کب سدھریں گے، کب
آے گی آپکو عقل؟ تب.. جب آپ کسی کے ہاتھوں غلط شکار ہو جائیں گے ؟ میرے
مخاطب وہ سب لوگ ہیں جو فیس بک کو صرف اور صرف دوستیاں کرنے کے لئے استعمال
کر رہے ہیں. شکر کریں آپ سب کہ آجکل فیس بک جیسی اچھی سوشل سائٹس ہیں جنکی
وجہ سے آپ بہت کچھ اچھا سیکھ سکتے، ان کو استعمال کر کے اپنی پڑھائی ، اپنی
نوکری یا اپنے کاروبار کو بہتر کر سکتے... لیکن نہیں....ایسے ترسے ہوے لوگ
ہیں جو اپنی عمر کا بہترین وقت منفی کاموں میں ضایع کر دیتے پھر پچھتاوا کا
بوجھ لے کر باقی کی عمر توبہ کرتے گزر دیتے بس.
قسم سے ہمارا ملک بھرا پڑا ہے نوجوانوں سے جن میں سے ہر ایک اپنے گھر سے لے
کر اپنے ملک تک کی قسمت بدل سکتا ہے لیکن اکثر نوجوان فضول کاموں میں وقت
لگا کر کے اپنی عمر بھی گنواتے اور پاکستان پر بھی ناکامی کا بوجھ بڑھا
دیتے. کوئی ترتیب ہی نہیں سوچ میں کچھ مقصد ہی نہیں کرنا کیا ہے. جب پڑھنے
کی عمر تب نوکری کا سوچتے ، جب نوکری کی عمر تب شادی کا سوچتے ، شادی کی
عمر تو بری دوستیوں میں پر جاتے. وغیرہ وغیرہ
خدارا چھوڑ دیں فیس بک پر صرف دوستیاں کرنا ، کوئی پسند ہے تو گھر والوں کے
توسط سے سیدھا شادی کی طرف جاؤ، ایک دوسرے کو دھوکے میں اور شادی کے لاروں
میں لگا کر صرف مزے نہ لو. اور یہ کیسی فضول دوستی ہے جس میں صرف نام اور
ڈی پی دیکھ کر آپ کے اندر بار بار ہر کسی کے لئے پیار جاگ جائے؟
آپ نوجوان فیس بک پر کوئی اچھا گروپ کوئی اچھا پیج بھی لائک کر سکتے جس سے
آپ کچھ اچھا سیکھ سکیں. اپنی پڑھائی ، نوکری یا کاروبار میں مدد لے سکیں.
اپنے رشتے داروں اور آس پاس کے اچھے دوستوں سے رابطے میں رہ سکتے، اپنے
بزنس کی مارکیٹنگ کر سکتے جیسے سینکڑوں اچھے استعمال ہیں اس فیس بک کے.
بات سمجھ آ جائے تو خود کو بدلو نا یار، سوبر سے ذرا منفرد سے نوجوان بنو،
اچھا استعمال کرو فیس بک کا، اچھی کامیابی والی ، مظبوط کردار والی اور صاف
ستھری زندگی گزارو.کتنی کی دوستیاں کرو گے؟؟ باز آ جاؤ.. برے وقت کا کوئی
پتا نہیں کہ کب شیطان بری طرح حاوی ہو جائے اور خدانخواستہ پچھلے دنوں پنڈی
میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی طرح فیس بک پر دوستی کی وجہ سے زیادتی
کروا کے قتل ہونے والی" لڑکی" آپ ہوں اور ایسے دھوکہ دے کر جنسی زیادتی کر
کے قتل کر کے جیل جانے والی" لڑکے" آپ ہوں یا ایسے کسی لڑکے کے ہمنوا "دوست
"...........! |