تنقید برائے تننقید

یہ معاشرے کی موجودہ حالات کے حوالے سے ہے آج کل ہم اگر کسی کی تعریف کرتے ہیں تو انتہائی کرتے ہیں اور اگر کسی سے اختلاف ہو تو وہ بھی انتہا درجے کا ہوتا ہے۔

تنقید برائے تنقید

ہمارے معاشرے میں پروفیسرانہ اور غیر پروفیسرانہ تنقید کا صرف اور صرف ایک ہی اصول ہے، کسی کی تعریف کیجیے تو ایسی کہ اسے خدائے سخن بنادیجیے، کسی کی برائی کیجیے تو اتنی کہ ا سے بدترین ثابت کردیجیے پھر اس کے لیے کچھ بھی کر نا پڑے خواہ کسی بھی حد تک جانا پڑے ہم جاتے ہیں یہ صرف اور صرف انتہا پسند معاشرے میں ہی ہو سکتا ہے اور ہمارا معاشرا اس کا جیتا جاگتا ایک مثال ہے میں بذاتِ خود ہمیشہ اپنے آپ کو اور آس پاس کے لوگوں کو انتہا پسند کہنے سے گریز نہیں کرتا، مجھے اپنی دانست میں جو بات صحیح لگتی ہے وہ کرتا ہوں اور سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں، ہو سکتا ہے مجھ سے غلطیاں ہو جاتی ہیں میں اپنی بات صحیح بیان نہیں کر پاتا اپنا موقف صحیح پیش نہیں کر پاتا، یا پھر لوگ ہی ایسے ملتے ہیں جو میری بات سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے، انتہا پسند معاشرے میں انتہا پسند ہونا بے حد ضروری ہے کیوں کہ اگر ہم کسی کی انتہا ئی زیادہ تعریف کریں گے تو وہ بھی ہماری انتہائی زیادہ تعریف کریگا اور اگر ہم کسی کو انتہائی گھٹیا بے ہودہ بنا کر پیش کریں گے تو سامنے والا بندہ بھی ہمیں گھٹیا اور بے ہودگی کی انتہائی درجے پر ضرور لے جائے گا۔۔

بحر حا ل انتہا پسند معاشرے میں انتہائی تیز رفتار کے ساتھ وقت بیتا جا رہا ہے اور بہت کچھ سکھاتا جا رہا ہے لیکن کوشش ہمیشہ جاری رہے گی کہ میں بھی زمانے کی اسی روش میں رچ بس جائوں، اگر میں غلط ہوں تو اپنی غلطیوں پر نظرثانی کے لیے تیار ہوں اور رہوں گا۔۔۔۔
Asad Lashari
About the Author: Asad Lashari Read More Articles by Asad Lashari: 17 Articles with 15659 views By profession I am student of Media studies at Sindh Madressatul Islam University Karachi .. View More