شادی کس سے کی جائے؟ (آخری حصہ)

علم جعفر میں زیادہ بہتر اور معتبر طریقہ افراد اور ان کی والدہ کے نام نکال کر ان کے اعداد کو جمع کر کے نو پر تقسیم کرنے سے باقی بچنے والے عدد سے افراد کے درمیان تعلق اور شراکت کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے

حروف، ان کے اعداد اور اس کی مثال

علم جعفر کا دوسرا طریقہ:
علم جعفر میں ایک اور طریقہ مکمل نام کے اعداد کا مجموعہ معلوم کر کے افراد کا باہمی تعلق اور موافقت کے بارے میں معلوم کرنا ہے اور زیادہ معتبر اور بہتر سمجھا جاتا ہے اس طریقے میں جن لوگوں کے درمیان شادی ، محبت یا دوستی کے نتائج معلوم کرنا ہوں ، ان کے مکمل نام مع والدہ کا مکمل نام لے لئے جائیں پھر ان حروف کے اعداد ابجد قمری کے ذریعے نکال لیں۔ اس کے بعد دونوں ناموں کے الگ الگ اعداد کو نو پر تقسیم کر دیں جو باقی بچے اس کے ذریعے جواب حاصل کیا جا سکتا ہے اعداد اور ان کے جوابات سے پہلے حروف اور ان کے اعداد بیان کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر جواب حاصل کرنا ناممکن ہے حروف اور اس کے اعداد کا چارٹ درج ذیل ہے۔
الف (۱) ب، پ (2) ج، چ (3) د (4) ہ (5) و (6)
ز, ژ (7) ح (8) ط (9) ی (10) ک ،گ (20) ل (30)
م (40) ن (50) س (60) ع (70) ف (80) ص (90)
ق (100) ر (200) ش (300) ت، ٹ (400) ث (500) ج (600)
ذ (700) ض (800) ظ (900) غ (1000)
درج بالا حروف اور اعداد کو مد نظر رکھ کر دو افراد کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور موافقت کے بارے جانا جا سکتا ہے ایک فرد کا مکمل نام اور اس کی والدہ کا مکمل نام لکھ کر ان کے اعداد نکالیں اور ان کو جمع کرکے ۹ نو پر تقسیم کریں پھر دوسرے فرد کا بھی اسی طرح کریں باقی بچنے والے اعداد سے تعلق کو بارے میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

اگر ایک اور ایک باقی ہوں تو اس کا مطلب ہے دونوں میں ہم آہنگی اور موافقت ہوگی اور تعلق، رشتہ یا شراکت کامیاب رہے گی۔ اگر ایک اور دو ہوں تو بھی کامیاب ہوگی اگر ایک اور تین ہوں تو عدم موافقت کا خطرہ رہے گا ان کے مزاجی ہم آہنگی میں اختلاف ہوگا اور ازدواجی زندگی میں فساد کا خطرہ رہے گا۔اگر ایک اور چار باقی بچیں تو بھی اختلاف اور عدم موافقت کا مکان رہے گا، اگر ایک اور پانچ ہوں تو انشاء اللہ ہمیشہ خوش رہیں گے اور کامیاب زندگی بسر ہوگی۔ اگر ایک اور چھ یا سات ہوں تو ناکامی کا خطرہ رہے گا بدنامی اور بے عزتی کابھی خطرہ ہوگا اور اگر ایک اور آٹھ یا نو باقی بچیں تو باہمی ہم آہنگی اور موافقت ہوگی۔

اگر دو اور دو ، تین یا چار باقی بچیں تو آپس میں محبت اور خلوص رہے گا اور کامیا بی ہوگی، اگر دو اور پانچ ہوں تو بے وفائی اور ناراضگی کو خطرہ ہوگا اگر دو اور چھ ہوں تو لڑائی جھگڑا تو ہوگا لیکن موافقت ہے یعنی لڑائی جھگڑے کے بعد پھر ایک ہو جائیں گے۔ اگر دو اور سات ہوں تو انشاء اللہ بہت زیادہ ہم آہنگی اور موافقت ہوگی اگر دو اور آٹھ ہوں تو شروع شروع میں کچھ اختلافات اور مسائل ہوں گے پھر موافقت ہو جائے گی اور اگر دو اور نو ہوں تو نہایت کامیاب رہیں گے۔

اگر تین اور تین ہوں تو عورت مرد سے محبت اور خلوص نہ رکھے گی لیکن مرد عورت سے محبت رکھے گا آخر کار جدائی کا خطرہ ہوگا ، تین اور چار ہوں تو مناسب رہے گا تین اور پانچ بھی موافق ہے تین اورچھ میں فتنہ و فساد کو خطرہ رہے گا، تین اور سات بہت پیار و محبت سے رہیں گے اور کامیاب رہیں گے ، تین اور آٹھ میں کبھی محبت اور کبھی سرد مہری رہے گی تعلق کا دارومدار دونوں کی عقل و دانش اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر ہو گا اور اگر تین اور نو ہوں تو بہتر نہیں ہے اور بدنامی کا اندیشہ رہے گا۔

اگر چار اور چار یا پانچ ہوں تو شروع شروع میں اچھے دن گزریں گے لیکن بعد میں اختلاف اور عدم موافقت کا خطرہ ہے، چار اور چھ ہوں تو تعلق کامیاب ہوگا اسی طرح چار اور سات، آٹھ اور نو سب کے ساتھ موافقت موجود ہے انشا ء اللہ کامیاب اور کامران زندگی بسر ہوگی-

اگر پانچ اور پانچ باقی بچیں گے تو آپس میں لڑتے رہے گے جو علیحدگی پر ختم ہوگی اگر پانچ اور چھ ، سات یا آٹھ ہوں گے تو ان کے درمیان موافقت موجود ہے لہذا ایسے افراد کا تعلق کامیاب ہو سکتا ہے لیکن اگر پانچ اور نو باقی بچیں تو ان کے درمیان عدم موافقت ہے ان کے درمیان تعلق ساز گار نہیں رہے گا اور محبت اور خلوص پیدا نہیں ہوگا-

اگر چھ اور چھ ہو ں تو ان کے درمیان اوسط درجے کی موافقت موجود ہے یعنی گذارہ ہو جائے گا، چھ اور سات یوں تو بہت محبت اور خلوص سے رہیں گے، چھ اور آٹھ باقی بچیں تو ان کے درمیان شدید عدم موافقت ہے اس لئے ان کے درمیان دشمنی رہے گی اور تعلق بہتر نہیں ہوگا اگر چھ اور نو ہو تو تعلق تو قائم رہے گا لیکن عورت کو مرد سے درجہ زیادہ ہوگا یعنی عورت غالب ہوگی اور مرد مغلوب۔

اگر سات اور سات ، آٹھ یا نو باقی بچیں تو ان کے درمیان موافقت موجود نہیں ہے اس لئے ان کا تعلق کامیاب نہیں رہے گا اگر شروع شروع میں کامیاب ہوا بھی تو بعد میں اختلاف کا خطرہ رہے گا
اگر آٹھ او آٹھ یا نو ہوں تو ان کے درمیان محبت رہے گی اور باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا
اور اگر نو اور نو یا نو یا صفر باقی رہے تو عدم موافقت کا اندیشہ ہے۔
امید ہے درج بالا تفصیل سے آپ کو تمام طریقہ سمجھ آگیا ہوگا۔

kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156682 views I live in Piplan District Miawnali... View More