انڈین پیسہ لیگ۔۔۔۔

اسلام علیکم و رحمتہ الله وبرکاتہ! جب آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو نہیں لیا گیا تو ان سب کے ارمانوں پر اوس گر گئی(چہ بیچارے)گو کہ اپنے وطن میں انہیں عزت، دولت اور شہرت میسر ہے مگر پیسے کی کشش میں سب دوڑے دوڑے انڈیا جا پہنچے کہ شاید کھیل، شہرت اور پیسے کے ساتھ ساتھ اشتہارات بھی ملیں گے(بھئی کیا کریں گلیمر چیز ہی ایسی ہے:) مگر افسوس پیسے کے علاوہ وہ سب کچھ ملا صرف“شعیب اختر“کو کیونکہ پیسے تو شاہ رخ خان نے اب تک نہیں دیئے شاید بیچارے کو علاج کے لئے ضرورت ہوگی۔ اب اس بڑھاپے میں سخت محنت کرنے سے وہ بیمار بھی تو شدید ہوجاتا ہے اور پھر اس نے شہرت بھی تو“شعیب اختر“سے حاصل کرنی تھی جو اس نے خوب پائی۔ تب ہی تو جرمانے کی رقم بھی ادا کرنے کو تیار ہوگیا تھا(پہلے معاوضہ تو ادا کردیتا)صرف“شعیب اختر“ہی اتنے عقلمند اور دور اندیش تھے کیونکہ انہیں پہلے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ نئے ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو نہیں لیا جائیگا اس لئے انہوں نے پہلے ہی اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ باقی کھلاڑیوں کو بھی شاید ادائیگی نہیں کی گئی لیکن انہوں نے جانے کی خواہش میں اپنی اور ملک کی نیک نامی کو ٹھیس پہنچائی اگر برابری کی سطح پر عزت و احترام سے بلایا جائے تب تو جانے میں کوئی حرج نہیں۔ بہرحال اب آئی پی ایل کمشنر للت مودی کی کرپشن سامنے آئی تو پتہ چلا یہ تو انڈین پیسہ لیگ ہے جہاں بدعنوانی عروج پر ہے۔ اسی کمشنر نے“شعیب اختر“کے لئے بیان دیا تھا کہ“شعیب اختر“کی ٹیم میں موجودگی سے ڈسپلن مسائل جنم لیتے ہیں اب بے چارہ خود ہی کام سے گیا(ہا ہا ہا)اگر شاہ رخ خان نے“شعیب اختر“کو معاوضہ ادا نہ کیا تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں پھر اس کی بہت کرکری ہوگی لیکن اس بیچارے کو شاید ایسے ہی کچھ شہرت مل جائیگی جس کے لیے وہ آج کل بہت ترس رہا ہے۔ وہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ“بدنام جو ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا“۔
Rizwana Khan
About the Author: Rizwana Khan Read More Articles by Rizwana Khan: 48 Articles with 83327 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.