اس ہار میں بھی جیت ہے

پریس کلب میں چار دن پہلے میں نے جب قمر بھائی سے پوچھا کہ کیا معجزہ ہوسکتا ہے۔ کیوں نہیں مسلمانوں کی تاریخ معجزوں سے بھری پڑی ہے۔ اس دن صبح سویرے جب میں ریڈیو سن رہا تھا تو ایک اینکر پرسن کہہ رہی تھی کہ ٹونٹی ٹونٹی میچز میں بھارت ہار گیا ہے۔ اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ لیکن پاکستان اگر کوئی معجزہ ہوجائے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اس جیسی دعائیں پاکستانیوں نے خوب کیں۔ اور اللہ نے ان کی دعائیں سن لی۔ مسلمان جو ایمان والا ہے اگر صدق دل سے اللہ سے رجوع ہوکر دعا مانگے تو اس کی دعا میں اثر ہوتا ہے اللہ کی رحمت جوش میں آجاتی ہے اور اللہ اپنے بندے کو مایوس نہیں کرتا۔ با رہا اللہ کی یہ نشانیاں منظر عام آتی ہیں مگر مسلمان اس سے سبق نہیں لیتا اور اپنے ایمان کا محاسبہ نہیں کرتا۔ دعا ہی مومن کا اصل ہتھیار ہے دعا کے ذریعہ ہی ایک مسلمان اپنے خدا کو راضی کر کے اپنے اوپر نازل مصیبتوں کو راحت میں تبدیل کرسکتا ہے مگر افسوس کہ آج مسلمان اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے کم اور لوگوں کی رضا و خوشنودی کے لئے زیادہ محنت کرتا ہے۔ مسلمان ہر دور میں ظلم و زیادتی کا شکار ہوا ہے و حشت و بربریت کے ہولناک مناظر سے دو چار ہوا ہے مگر جب جب بھی اس نے بے بسی کے عالم میں اپنے رب کو پکارا ہے اللہ نے اس کی فریاد سن کر اس کی مدد کی ہے۔ پاکستانیوں کی دعاﺅں سے پاکستان کو ایک بار پھر یہ موقع ملا کہ اس نے دنیا میں کھیل کے میدان میں اس نے دنیا سے خراج تحسین حاصل کیا۔ کامیابی اور ناکامی اللہ کی جانب سے ہوتی ہے ہمارا کام اپنی بہترین صلاحتیوں سے کسی کام کو کرنا ہوتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بلاشبہ ایک ایسے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ جو ہمیشہ یاد رہے گا۔ ہماری اس ہار میں بھی فتح ہے۔ اس میچ سے پاکستانیوں نے پھر اسی زندہ دلی کا مظاہرہ کیا جو اس کا مزاج ہے۔ ہم اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اس شاندار کھیل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ٹیم کو خوش ہونا چاہیئے کہ اب انہیں قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کے سامنے حاضری نہیں دینا پڑے گی۔ اس سے مسلمانوں کو سبق سیکھنا چاہئے اور ہر مصیبت و پریشانی کی گھڑی میں صدق دل سے اللہ کی آزمائش سمجھ کر اس سے رجوع ہوکر انصاف طلب کرنا چاہئے۔ اللہ اپنے بندوں کو مایوس نہیں کرتا۔ ہمیں کھیل کو کھیل ہی سمجھنا چاہئے، فنکار اور کھلاڑیوں کو قاعدوں اور قوانین میں جکڑ کر کوئی بھی ان سے بہتر کارکردگی نہیں کراسکتا۔ یہ دل کے معاملے ہیں۔ اگر آپ نے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے تو وہ اس ملک کے لئے آج نہیں تو کل ہر صورت میں کامیابی حاصل کریں گے۔
Ata Muhammed Tabussum
About the Author: Ata Muhammed Tabussum Read More Articles by Ata Muhammed Tabussum: 376 Articles with 418706 views Ata Muhammed Tabussum ,is currently Head of Censor Aaj TV, and Coloumn Writer of Daily Jang. having a rich experience of print and electronic media,he.. View More