سستے یو ٹیلیٹی سٹورزمہنگے بازاروں کا روپ دھار چکے ہیں
(Mian Naseer Ahmad, Lahore Pakistan)
حکومت جس کا کام منافع خوری کو روکنا ہے وہ کہی خود منافع خوری میں شامل تو نہیں ہو گئی |
|
یوٹیلٹی سٹورز کے قیام کا مقصد عوام کو
سستے داموں اشیاء کی فراہمی ہے پیسے کمانا نہیں یوٹیلٹی سٹور کا قیام
منگائی سے ستائی عوام کے لیے عمل میں لایا گیاتھا تاکہ نفع خور عوام کا خون
نہ چوس سکیں اور سستے نرخوں پر عوام کو چیزوں کی دستیابی ہو سکے اور غربت
کی لکیر کے نیچے رہنے والے غریب لوگ بھی پیٹ بھر کر کھانا کھا سکیں انکے
بچوں کو بھی وہ خوارک نصیب ہو جوان کی پرورش کے لیے بہت ضروری ہے یوٹیلٹی
سٹور کے قیام سے ان کے دل میں ا‘ میدکی کرن اٹھی تھی کے گورنمنٹ انہیں کم
نرخوں پر روز مرہ ا ستعمال ہونے والی چیزیں فراہم کرے گی لیکن ان کی
ا‘میدوں کا سمندر ا‘نھی کے آنسووٗں میں بہہ گیا جب وہ یوٹیلٹی سٹور پر
چیزوں کی خریداری کے لیے جاتے ہیں پہلے تو انہیں چیزوں کی دستیابی نہیں
ملتی مل بھی جائے تو ان کی قمتیںآسمان سے باتیں کر رہی ہو تی ہیں جیسے کہ
چینی روزمرہ کے استعمال ہونے والی چیز ہے جس کے بغیر ایک دن گزارنا مشکل ہے
اور چینی تو یوٹیلٹی پر جیسے آتی ہی نہیں اور منافع خوار اس کا ذخیرہ کرکے
عوام کو منگے داموں چینی کی فراہمی کرتے ہیں جو غریب کی پہنچ سے دور‘ ہوتی
ہے حکومت عوام کو سستے دوموں چینی کی فراہمی کے لیے اقدامات تو کرتی ہے مگر
وہ سارے اعلانات کی حد تک ہی رہ جاتے ہیں حکومت یوٹیلٹی سٹور پر سستے دوموں
چینی کی فراہم کرتی توہے لیکن یوٹیلٹی کی انظامیہ اپنے میل جول سے اسے باہر
ہی فرخت کر دیتے ہیں اور عوام بچاری پھر انھی منافع خوروں کے رحم و کرم پر
آجاتی ہے کہیں صا رفین کو ایک ہزار کی خریداری پر چینی مہیا کی جاتی ہے اور
کہیں رش اور ،لائنیں ،دھکا مکا شروع ،سفارش واسطے کام آنے لگاتے ہیں سمجھ
نہیں آتی کہ ہمارے زرعی ملک میں گنے کی وافر دستیابی اور شوگر ملوں کے قیام
کے باوجود بھی عوام کم قمیت میں چینی حاصل نہیں کر پاتی کسان بیچارے سے تو
ا‘ونے پونے دام پر گنا خرید لیا جاتا ہے لیکن اس سے عوام کو کو ئی فائدہ
نہیں ہوتا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی عام مارکیٹوں سے زیادہ
ہوتی ہے حال ہی میں گورنمنٹ کی طرف سے گھی کی قیمتوں میں پندرہ سے بیس روپے
کمی کی ہے مگر غور طلب بات یہ ہے کے اس کمی کا غریب عوام کو کیا فائدہ ہو ا
کہ یو ٹیلٹی سٹور پر قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی اگر گورنمنٹ کی طرف سے
بنائے گئے سٹورز پر گورنمنٹ کے فیصلوں کا اطلاق نہیں ہو رہا تو عام سٹورز
پر اس فیصلے کا اطلاق کیا ہوگا لگتا ہے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی غریب عوام
کے ساتھ کھلا مذاق ہے حالات کے ستائے ہوئے غریب آدمی خودکشیاں نہ کریں تو
اور کیا کریں حکومت جس کا کام منافع خوری کو روکنا ہے وہ کہی خود منافع
خوری میں شامل تو نہیں ہو گئی چیزوں کے نرخ زائد ہونے پر یوٹیلٹی سٹو ر ز
عوام کی نظر میں اپنی افادیت کھونے لگے ہیں اور ایریا منیجر سب اچھا کی
رپورٹس بھیجتے ہیں اور یو ٹیلٹی سٹورز انتظامیہ حکومت کے نمائندوں کی عدم
توجہ سے اپنی مرضی کے مطابق اشیاء خردو نوش کی قیمتیں لگا رہے ہیں اور بہت
سارے تو اثر و رسوخ کا سہارا لے کر حکومت کے فصیلوں کو ہوا میں ا‘ڑا دیتے
ہیں حالات کے ستائے ہوئے غریب عوام کے ساتھ مذاق کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ
بیشتر یوٹیلٹی سٹورز اور فرنچائز سنٹرز کی انتظامیہ نے چینی اور دیگر سستی
اشیاء ہوٹلوں اور اپنے منظور نظر افراد پر فروخت کرنا شروع کر دی ہیں حکومت
ڈالر کی قدر میں کمی کا فائدغریب عوام کو بھی پہنچائے اور اشیاء ضروریہ کے
نرخوں میں کمی کرے یہاں پر بڑی غورطلب یہ بات ہے کہ حکومت کے اعلان کے بعد
بھی یوٹیلٹی سٹورز پرگھی کی قمیت کم نہ ہوسکی اور اگر کم ہوئی بھی تو
یوٹیلٹی سٹورزنے گھی کی سستے داموں فراہمی کا بوجھ دوسری چیزوں کے ذریعے
صارفین کو منتقل کر دیا ہے یوٹیلٹی سٹورز اور اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کا
فرق پہلے جیسا نہیں ہے اشیائکی قیمتوں کے حوالے سے صارفین کو حقائق سے آگاہ
نہں کیا جاتا غریب عوام کو پہلے ہی بہت مساہل کا سامنا ہے اور حکومت اس وقت
یوٹیلٹی سٹورز کو سبسڈی دے رہی ہے مگر اس سبسڈی کا عوام کو کوئی فائدہ حاصل
نہیں ہور ہاصو بائی دارالحکو مت سمیت ملک بھر میں سر کاری طور پر قائم کر
دہ یو ٹیلیٹی سٹورزپر مہنگائی کا تو ڑ ثا بت ہو نے کی بجائے عام بازاروں کی
نسبت زیادہ مہنگے ثابت ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر صارفین کی بڑی تعداد نے تو
یو ٹیلیٹی سٹوروں سے منہ ہی موڑ لیا ہے جس کے باعث سالانہ 8ارب روپے سیل کر
نے والا ادارہ اڑھائی ارب تک آن پہنچا ہے واضح رہے کہ بیشتر اشیاء کی
قیمتیں یو ٹیلیٹی سٹوروں پر عام مارکیٹ کی نسبت زیادہ ہیں قابل افسوس بات
یہ ہے کہ یو ٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں واضح کمی کے باو جو د یو ٹیلیٹی اشیاء کی قیمتو ں میں تاحال کمی نہیں
کی گئی جس کے پیش نظر یو ٹیلیٹی سٹوروں پر قیمتو ں میں کمی نہ ہو نے پر
صارفین اور انتظامیہ الجھتے دکھائی دیتے ہیں لگتا ہے سستے یو ٹیلیٹی
سٹورزمہنگے بازاروں کا روپ دھار چکے ہیں اور یوٹیلٹی سٹورز پرگھی کی قیمت
میں کمی نہ کرنے پر عوام برہم نظر آتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکو
مت مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے یو ٹیلیٹی سٹوروں
پر قیمتو ں میں واضح کمی کے لیے از خو د نو ٹس لے تاکہ قیمتوں کی کمی
کافائدہ غریب عوام کوبھی حاصل ہو سکے- |
|