( پاکستانی نیوز میڈیا کی ترجیحات ( حصہ دوئم

اس سلسلے کا پہلا بلاگ شا ئع ہوچکا ہے جس میں ڈیٹا کے ذریعے اس بات کی وضاحت کی گئی تھی کہ کس طرح ہمارا الیکٹرانک میڈیا اپنے حقیقی فرایض سے رو گردانی کر رہا ہے اور بہت سی اہم خبروں کو نظرانداز کر کے صرف " بیچی " جانے والی باتوں کو خبروں کے نام پر ہمارے گھروں تک پہنچا رہا ہے دونوں آرٹیکلز کو ساتھ پڑھیں گے تو آپکو اس میڈیا کے " متعصب " ہونے کی گواہیاں بھی ملیں گی. ڈیٹا سے یہ بھی پتہ چلا کہ کچھ اینکرز اپنے پروگراموں میں بہتر اور مختلف عنوانات لیتے ہیں انکی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے. اب فیصلہ آپکے ذمے ہے کہ کس طرح آپ سنجیدہ صحافت اور " مارکیٹ اینٹرٹینمنٹ " میں فرق کر تے ہیں
پچھلی نشت میں ہم نے ڈیٹا کے ذریعے یہ جانا تھا کہ ہمارے ہاں الیکٹرنک نیوز میڈیا کی ترجیحات میں عوام تک ایسی معلومات کا پہنچانا اہمیت نہیں رکھتا جو کہ انکی دسترس سے باہر ہیں یا جن خبروں کو ریاست یا اس سے ملحق ادارے جان بوجھ کر عوام سے پوشیدہ رکھتے ہیں حالانکہ عوام کا ان خبروں کو جا ننا بے حد ضروری امر ہے اورعوام تک یہ خبریں پہنچانا ھی پرنٹ اور الیکٹرانک نیوز میڈیا کا پہلا فرض ہے نہ کہ پیسه کمانا اور سنسنی پھیلانا آج کی اس نشست میں بھی میں نے تین چینلز اور ان پر نشر ہونے والے چھ پرایم ٹائم شوز کو انکے ٹاپکس کے ذریعے آپ تک پہنچانے کا کام کیا ہے تاکہ آپ یہ جان سکیں کہ کیا ہمارے میڈیا ہاوسز، نیوز ڈاریکٹراور اینکرز کے توسط سے وہ اہم معلومات پہنچا رہے ہیں جس کے لیے آپ دن کے چوبیس نہیں تواٹھارہ گھنٹے ٹی وی چینلز کے سامنے بیٹھ کر اپنے اور اپنے گھر والوں کا قیمتی وقت استعمال کرتے ہیں -

ہم یہ بھی جانیں گے کہ پرنٹ میڈیا میں جن خبروں کا ذکرکیا گیا کیا اسی عرصے کے دوران الیکٹرانک میڈیا نے انہیں اپنے ٹاک شوز میں وہ اہمیت دی یا صرف "گرم مصالحے " والی خبروں کو اہمیت دی گئی جن تین چینلز کو منتخب کیا گیا ہے ان میں جیو نیوز ، سماء نیوز اور ڈان نیوز شامل ہے چھ ٹاک شوز کے تقریبا'' ایک ماہ کے شوز عنواںات کے ذریعے حسب ذیل ہیں

GeoNews :1
Samaa News :2
DawnNews :3

Naya Pakistan with Syed Talat Hussain

سانحہ پشاور
دہشت گردی کے خلاف اتحاد
کراچی کا مئیر بے اختیار
لودھراں کا الیکشن
مودی کا دورہ پاکستان
افتخا ر چودھری سے انٹرویو
مودی کی لاہور آمد
تجزیہ سال 2015
بھارتی الزام تراشیاں
ٹیکس ایمنسٹی اور اور اعتراضات
ایران سعودی تنازعہ
عمران فاروق قتل کیس
جسٹس وجیہ الدین کا انٹرویو
جیش محمد کے اہم افراد کی گرفتاریاں
بھارتی دھمکیاں اور پاکستان
کیا پی پی پی کا سورج ابھرے گا ؟

Capital Talk With Hamid Mir

کراچی اور رینجرز
کراچی اور رینجرز
ڈاکٹر عاصم نے ٢٠١٢ میں جھوٹ بولا
رینجرز اختیارات اور وفاق
وفاق اور سندھ حکومت میں محاز آرائی
وفاق اور سندھ حکومت میں محاز آرائی
وفاق اور سندھ حکومت ، رینجرز اختیارات
سیاستدانوں اور علماء کے اختلافات
پاک چین راہداری
عمران خان کے ساتھ ایک انٹرویو
جرنیل راحیل شریف کا ٢٠١٦ کے لیے ایک عزم
عدنان سمیع خان اور بھارتی شہریت
ایران / سعودیہ محاز آرائی اور پاکستان
پاک بھارت تعلقات
احسن اقبال کے ساتھ ایک انٹرویو
کامران کیانی کا ٹھیکہ اور کرپشن
٢٠١٦ دہشت گردی کے خاتمے کا سال ؟؟
(پاکستان بڑھتا ہوا دباؤ ( مسعود اظہر

News Beat with Paras Jahanzeb

رینجرز اختیارات
حکومت اپنی وسط مدت میں کارکردگی میں کہاں کھڑی ہے
(وفاقی حکومت اور سندھ حکومت (رینجرز اختیارات
پاکستان سعودی اتحاد کا حصہ
رینجرز اختیارات اور کراچی آپریشن
ایم کیو ایم کا موقف
مودی کا دورہ پاکستان
قاید اعظم کا پاکستان
عمران خان کا کراچی میں خطاب
رینجرز اختیارات اور حکومت سندھ
نیۓ سال میں نواز لیگ ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی سیاست
دہشتگردی اور پاک چائینا راہداری
اسلامی نظریاتی کونسل .. اتفاق یا انتشار
کیا حکومت بے بس ہوگئی ہے
ایران - سعودی کشیدگی /کالعدم تنظیمیں
تھر میں بھوک سے ہلاکتیں
حکومت کے منصوبے کیا ہیں
تھر کا کون وارث ہے ؟
کیا سندھ کی طرح پنجاب میں بھی رینجرز کو اختیارات ملنے چاہیں ؟
سندھ میں پراسیکیوشن قانون میں تبدیلی پر اپو زیشن کا واویلا ؟
پنجاب میں کا لعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کیا منتقی انجام تک پہنچے گی ؟

Nadeem Malik Live on Samaa

سانحہ پشاور
کراچی آپریشن
اسحاق ڈا ر- انٹرویو
شیخ رشید - انٹرویو
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تو سیع
٢٠١٥ء کیسا رہا
نواز شریف کی آئینی مدت اور اعتزاز احسن کا بیان
شاہد حامد قتل کیس اور بابر غوری
صولت مرزا کے الزامات
عقیل کریم کے دفتر پر ایف آئی اے کے الزمات
آرمی چیف کا بیان
کراچی میں رینجرز کا سرچ آپریشن
عمران خان -انٹرویو
پاکستان میں دا عش کا وجود
پی پی پی ، ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ( عنوان ملاحظہ فرمائیں ابھی انکو یقین
(نہیں کہ یہ ایک عدد بی جمالو کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں
پرویز مشرف -انٹرویو
بلدیاتی اختیار ت نہ ملے تو سندھ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے " ایم کیو ایم"
عمران فاروق قتل کیس
بوری بند گٹر
کیا پنجاب میں رینجرز دہشتگردی کے خلاف آپریشن کرے گی ؟

News Eye with Meher Abbasi

وفاق اور سندھ میں جھگڑا کیا ہے ؟
NAP
سانحہ پشاور
رینجرز کے اختیارات محدود
اسلامی اتحاد
میاں صاحب کا روشن پاکستان
لودھراں کا ضمنی الیکشن
پی پی پی اور ڈاکٹر عاصم
مودی کا دورہ پاکستان
اسلامی نظریات کے محافظ
رینجرز کے اختیارات
٢٠١٥ء کی سیاست پر ایک نظر
پاک بھارت مذاکرات میں بہتری
پاک بھارت مذاکرات کا مستقبل
خورشید شاہ - انٹرویو
پاک چائینا رہداری
وعدے اور دعوے، نظریے /اقتصادی راہداری
محض سیاست CPEC
دو سالوں میں چالیس کھرب کے قرضے

Jaiza with Ameer Abbas on DawnNews

پی پی پی اور نواز لیگ میں تو تو میں میں
سانحہ APS
سانحہ پشاور
رینجرز اختیارات اور سندھ اسمبلی
ڈاکٹر عاصم ، رینجرز اختیارات ،سندھ اسمبلی
(سائیں سرکار مشکلات میں ( الفاظ کا امتیازی استعمال نوٹ فرمائیں
پروٹوکال کی جیت / بڑے بڑوں کی شاہی سواریاں VIP
جشن میلاد النبی
نواز لیگ - پی پی پی میں کشمکش
مردان دھماکہ
صحت کی سہولیات
٢٠١٥ء کا جایزہ
پاک بھارت تعلقات
وسیم اختر -انٹرویو
توانائی کا بحران اور سست اقتصادی ترقی
کرپشن سے پاک پاکستان /آصف علی زرداری کی مقدمات سے بریت
سائیں سرکار رینجرز سے جان کیسے چھڑائے ؟
پرو ٹوکال کے ششکے VIP
لڑکوں سے زیادتی کی سزا عمر قید کیوں ؟
پاکستان سے کالا دھن کیسے منتقل ہورہا ہے ؟

اس بار بھی ہمیشہ کی طرح اکثر نیوز بلیٹنز اور اینکرز کے تیر ؤ تفنگ کا نشانہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت رہی اور یہ
کوئی نئی بات نہیں ، اب تک تو آپکو اور مجھے اس بات کی عادت ہو جانی چاہیے
اس سلسلے میں بھی میں نے ایک ڈیٹا تیار کیا جس میں دونوں نشستوں کے 9 مختلف ٹاک شوز کے 189 پروگرامز کے ٹاپک لیے اور حیرت انگیز نتایج یہ رہے کہ % 51.1 عنوانات کا تعلق سندھ ، سندھ حکومت سے ہے جب کہ "بڑے بھائی " کو صرف %12.1 پروگراموں میں زیر بحث لایا گیا ،خیبر پختونخواہ کو %4.1 اور بلوچستان کو جس طرح خبروں سے دور رکھا جاتا ہے اسی طرح ٹاک شوز میں زیر بحث لانا بھی ضروری نہیں سمجھا گیا اور صرف %1.6 پروگرام اسکےحصے میں آ ئے وہ بھی پاک چائینا را ہداری کی "برکات " کی وجہ سے ! بقیہ %31.1 ٹاپک کا تعلق وفاق ، خارجہ پالیسی وغیرہ
سے ہے
آپکی مزید دلچسپی کے لیے ایک اور اطلاع کہ عوام میں مقبول نیوز چینلز پر پرایم ٹایم ٹاک شوز کے تقریبا 63 اینکرز میں سے 59 فیصد ایک ھی صوبے سے تعلق رکھتے ہیں مجھے یقین ہے قارین سمجھ گئے ہوں گے لہذا نہ صوبے کا نام بتانے کی ضرورت ہے اور نہ اینکرز کی پہچان کروانے کی، صرف سمجھنا ہے تو یہ کہ ایک مخصوص علاقے سے تعلق رکھنے والا کیونکر دوسرے علاقے کی نفسیات ، سیاسیات ،معاشیات اور معاشرت جان پاۓ گا جس خطے کو آج ہم پاکستان کے نام سے جانتے ہیں وہ مختلف زبانیں بولنے والے ،مختلف رسم ؤ رواج ،رہن سہن والے لوگوں کی زمین تھی جہاں وہ کبھی آزادی سے اور کبھی حملہ آوروں سے لڑتے لڑاتے وقت گزارتے تھے ایک مذھب آپنا لینے سے چینی پاکستانی اور پاکستانی روسی نہیں بن سکتے کس طرح ممکن ہے کہ اکثریتی صوبے کے اینکرز یہ جان پائیں کہ دوسرے صوبوں کے افراد کے کیا مسایل زیادہ اہمیت کے حامل ہیں انکو گٹر کے ڈھکن کی کہانی زیادہ مرغوب ہوگی یا پانی صاف کرنے والے پلانٹ کا قیام ؟ وہ اپنے کسی رہنما پر چار جگتیں لگا کر خوش ہوجاتے ہیں یا اسکی سنجیدہ جوابداری کر کے ؟ وہ اپنے لیے جان دینے والے لیڈروں کی زیادہ قدر کرتے ہیں یا اپنی جان بچا کر سکآ یپ پر اچھا اینٹرٹینمنٹ شو کرنے والے زندہ رہنما کی ؟ قصہ مختصر کسی ایک صوبے کی نفسیات کو تمام صوبوں کی "فطرت " سمجھنے والے یقینن احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں
ا س ایک ماہ کے دوران اخبارات کا سلسلہ یوں یکطرفہ ٹریفک کی طرح نہیں چلا بلکہ مختلف علاقوں کی اہم خبروں کو اہمیت بھی دی گئی اور انپر کالم بھی اسی حسا ب سے لکھے گئے اور وجہ سمجھنی بہت آسان ہے اخبارات کا تعلق کچھ تو خواندگی سے ہے اور کچھ اس بات سے بھی کہ اخبارات آج کی دنیا میں وہ " آگ " نہیں بھڑکا سکتیں جو الیکٹرنک نیوز میڈیا کی اسکرین سے بھڑک سکتی ہے اور ہر شے کو تباہ کر سکتی ہے اب ہمیں یہ حقیقت جان لینی چاہیے کہ یہ تمام چینلز وہی کام" کر رہے ہیں جس کے لیے ٢٠٠٢ میں انکو قائم کیا گیا تھا"
ملاحظہ فرمائیں کچھ اخبارات کی چند ایک خبریں جنہیں شاید آپ نے بھی اسی لیے اہمیت نہ دی ہوکہ ان میں اینکرز
مصالحہ نہیں بھر سکے حالانکہ انکے اثرات دوررس ہیں مگر انکو یا تو معمولی خبریں سمجھا گیا یا پھر ریٹنگ کی دوڑ میں یہ خبریں شکست کھاگئیں


بلوچستان میں وزیر ا علی کی تبدیلی ،ڈاکٹر مالک کی کارکردگی ، سردار زہری کی سیاسی زندگی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ٹی ڈی چودھری کبیر کو عھدے سے ہٹا دیا
قلات اور تربت میں فورسز کا آپریشن
راحیلہ درانی بلو چستان کی پہلی خاتون اسپیکر بن گئیں
کمال ٹیپو ممبر آیگزیکٹیو پیمرا کو عھدے سے ہٹا دیا گیا
سینٹ میں اسامہ بن لادن کے بارے میں رپورٹ لانے کا مطالبہ
پاکستان ہیومین ڈیویلپ منٹ انڈیکس میں 147
پاکستان نے ڈھاکہ سے اپنی سفا رتکار کو واپس بلا لیا
افغان طالبان کا شوکت خانم میں علاج
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اور اس سے وابستہ تحفظاتی
آئیندہ مردم شماری فوج کی نگرانی میں ٢٠١٦ میں ہوگی
پختونخواہ میں بچیوں کے اسکولوں پر حملے جاری ،اساتذہ زخمی
پنجاب میں بڑھتے ھوۓ زیادتی کے کیسز اور ڈاکے
(قصور میں بچوں سے زیادتی کے مقدمے کی تفصیلات ( یاد رہے یہ کوئی عام مقدمہ نہیں ہے
پاکستان میں گزرے سال ٢٠١٥ء میں 28 صحافیوں کا قتل
بھارت میں ١٨٩ پاکستانی قیدی لاپتہ
بلوچستان کی اتحادی کابینہ کا حلف / توقعات
فراڈ کیس DHA
ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں چلایا جاۓ طاہر القادری کا مطالبہ
اورنج ٹرین کے متاثرین کون ہیں ؟
بھٹوں پر چائلڈ لیبر جوں کی توں حکومت سے ہیومن رائیٹ کمیشن کا مطالبہ
سردار اکبر بگٹی کی قبر کشائی کی استدعا
(شوکت عزیز کی غداری کیس میں طلبی (انکی طرف سے تو میڈیا مایوس ہے کوئی نکتہ اٹھانے کو تیار نہیں
خاتون وفاقی محتسب کے دوبارہ وارنٹ جاری لاہور ہائی کورٹ
لاھور یوٹیلٹی کارپوریشنز میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں
راولپنڈی میٹرو بس پروجیکٹ کا انجینیر اہل خانہ سمیت بیرون ملک فرار
سب سے زیادہ شوگر ملز کس کے پاس ؟ اور ملکی شوگر کرایسز
پاکستان میں خودکش بمبار 47 لاکھ تک مل جاتا ہے -بین الاقوامی رپورٹ
سلمان مسعود کے گھر رینجرزکاچھاپہ
گوادر میں غیرمعمولی طور پربڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں
الیکشن کمیشن کی عمارت میں میڈیا کے داخلے پر پابندی
نواز شریف کی نواسی کی شادی میں ڈان داود ابراہیم کی شرکت

کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں" " ؟ بہت سی خبریں ان سرخیوں سے بھی زیادہ اہم تھیں مگر کسی نیوز ڈاریکٹر اور اینکر کو "پسند " نہ آئیں اور اپنی موت آپ مر گئیں -

میری آپ سب قارین سے درخوا ست ہے کہ اگر حقیقت میں معلومات اور سچ تک رسائی چاہتے ہیں تو خدارا اپنی آنکھیں ، کان کھولیں اپنے ذہن کو ان بے ہنگم آوازوں سے آلودہ کرنے کی بجاۓ یکسوئی سے مسائل کو سمجھیں اور انکو ختم کرنے کی اپنی سی سعی کرنے کی کوشش کریں یوں اپنے گھروں میں بی جمالو کو مسلسل دیکھتے رہنے سے ملک یا صوبے کے تو کیا شہر ، محلے کے مسائل بھی حل نہیں ہونگے
aina syeda
About the Author: aina syeda Read More Articles by aina syeda: 44 Articles with 69022 views I am a teacher by profession, a writer by passion, a poet by heart and a volunteer by choice... View More