چین میں لوگوں کا صحت مند طرز ذندگی

چین میں فربہ افراد بہت کم ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہاں لوگوں کا بہتر اور صحت مند طرز ز ذندگی ہے۔ چینی افراد خود کو صحت مند رکھنے کے لیے اپنے روزمرہ معمولات میں ورزش ،کم کھانا اور متوازن غذا کے اصولوں کو اپناتے ہیں۔
چین میں قیام کے دوران جو باتیں اکثر مشاہدے میں آتی ہیں ان میں ایک یہ چیز بھی شامل ہے کہ یہاں آپ کو موٹے یا فربہ افراد بالکل نظر نہیں آئیں گے۔نوجوان مرد و خواتین اور اسی طرح بزرگ افراد بھی صحت مند توانا تو ہیں لیکن ان کا وزن زیادہ نہیں ہے، نہ ان کا پیٹ بڑھا ہوا ملے گا بلکہ سلم اینڈ سمارٹ افراد سے ہی آپ واسطہ پڑے گا۔اب اگر ان تمام امور پر غور کیا جائے تو اس کی وجوہات بہت ہی سادہ سی ہیں۔

آج کی اس بے پناہ مصروفیت کے دور میں انسان دن بھر کئی طرح کے کام کے بعد تھک جاتا ہے اور دوبارہ تازہ دم ہونے کے لیے اسے مشکل پیش آتی ہے لیکن چینی افراد چند آسان طریقوں پر عمل کرتے ہیں اور معاشرے میں خود کو صحت مند اور توانا رکھتے ہیں۔

دفاتر میں کام کے اوقات کے دوران اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں چینی افرادہلکی پھلکی ورزش کرتے رہتے ہیں اور اس سے ایک طرف جہاں پٹھوں کو سکون ملتا ہے وہاں تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے اور کام پر بھی توجہ بڑھ جاتی ہے۔ پھر ایک اور اہم بات یہ بھی ہے کہ یہاں دفاتر میں پینے کے لیےنیم گرم پانی استعمال کیا جاتا ہے اور ہر فرد کے پاس آپ کو پانی کا گلاس ضرور ملے گا۔نیم گرم پانی کے طبی فوائد سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔یہ نظام انہضام کی بہتری کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھنے میں بھی انتہائی اہم ہے۔

دوسری ایک اور اہم بات کہ یہاں چینی افراد فرصت کے اوقات میں صحت مند مقامات مثلاً پارکس اور سبزے والی جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہاں بیجنگ اور اطراف میں ہر طرف ہریالی اور سبزہ زیادہ نظر آتا ہےاردگرد پھیلا ہوا سبزہ اور رنگ برنگے پھول، قدرتی مناظر ذہن کو پر سکون رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے چینی افراد شام اور صبح کے اوقات میں کسی پارک میں واک کو اپنی روزمرہ ذندگی کا ایک معمول بناتے ہیں۔
چین میں قیام کے دوران ایک اور اہم بات یہ بھی دیکھنے کو ملی کہ یہاں لوگ سادہ غذائیں کھاتے ہیں۔پیزا، برگر یا دیگر فاسٹ فوڈ کی بجائے صحت مند غذاؤں کا استعمال کیا جاتا ہے جو نہ صرف ان کو تندرست و توانا رکھتی ہیں بلکہ موڈ کو بہتر رکھتی ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ بھرا پیٹ انسان کو توانا رکھتا ہے۔

یہاں بیجنگ میں چین کے کسی دوسرے شہر میں جائیں تو ایک بات بالکل مشترک ہے کہ چینی افراد پالتو جانوروں سے کھیلتے نظر آتے ہیں۔اس حوالے سے یہ کہا جاتا ہے کہ پالتو جانوروں کے ساتھ کچھ وقت گزارنا تناؤ دورکرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ یہ ہمیں خوشی فراہم کرتے ہیں۔

اسی طرح ایک اور بات مشاہدے میں آتی ہے کہ یہاں شام کے اوقات میں اکثر کسی پارک میں جائیں تو لوگ میوزک پر ڈانس کرتے اور ورزش کرتے نظر آتے ہیں اس حوالے سے یہ بھی ایک عام سی بات ہے کہ جب آپ زیادہ دباو محسوس کریں تو ذہن کو پرسکون کرنے کے لیے اپنا پسندیدہ میوزک سنیں اس سے ذہن کو سکون اور طبعیت کےخوشگوار ہونے کااحساس ہونے لگتا ہے ۔یہاں بیجنگ کے مختلف اطراف میں لوگ چھوٹے چھوٹے ٹیپ ریکارڈر ہاتھوں میں لیے اور اپنی پسند کی موسیقی سنتے نظر آتے ہیں۔

ایک اور بات جو دیکھنے میں آتی ہے کہ یہاں دفاتر اور روزمرہ کے دیگر کاموں کی انجام دہی کے لیے انتہائی آرام دہ لباس کا انتخاب کیا جاتا ہے۔آرام دہ لباس کے استعمال سے بھی انسان کوسکون میسر آتا ہے اور وہ اپنے زمہ داریاں بھی آسانی سے ادا کر سکتا ہے۔ الغرض کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور خود کو صحت مند اور توانا رکھنے کے لیے چینی افراد ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف خود کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں بلکہ ایک صحت مند اور توانا معاشرے کی تکمیل میں بھی اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرتے ہیں۔
Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 3 Articles with 1904 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.