دوسرا ون ڈے بارش نے جیت لیا ۔۔۔۔غلطی کی گنجائش ختم
(Dr M Abdullah Tabasum, )
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون
دے بارش نے جیت لیا ہے اب تیسرا ون ڈے میں کامیابی ناگزیر ہو گی ہے غلطی کی
کوئی گنجائش نہیں رہی فٹ ہو جانے والے شیعب ملک کے لئے صیہب کو جگہ خالی
کرنا پڑے گی گرین شرٹس کو سیریز میں واپسی کا چیلنج در پیش ہے ٹی ٹونٹی کے
بعد ون ڈے سیریز بھی ہاتھ سے نکل سکتی ہے کوئی بھی غلطی اور غیر ذمہ داری
کی اب کوئی چانس نہیں ہے احمد شہزاد کو فارم میں واپسی اور شیعب ملک کے لئے
مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے دوسری طرف نیوزی
لینڈ کی نگائیں سیزیز میں کامیابی پر مرکوز ہیں لیوک رونکی باقی کا میچ میں
آرام کرے گا ان کی جگہ پر بریڈلی جان وائٹنگ کو میدان میں اتارا جائے گا ڈگ
بریسویل کہتے ہیں کہ کیوی پیس بیٹری ایک بار پھر مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن
کی آزمائش کے لئے بے چین ہیں دوسرے ون ڈے جو کہ جمعرات کو نیئپیر میں کھیلا
جانا تھا بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دی اور دونوں ٹیموں کو ڈریسنگ روم تک ہی
محدود رکھا ،میک لین پارک کی وکت عام طور پر رنز سے لبریز تصور کی جاتی ہے
مگر بارش نے مزہ کرکرا کر دیا ہے ۔۔۔۔۔پاکستان نے جب نیوزی لینڈ کے خلاف
پہلا ٹی ٹونٹی جیتا تو اس بات کی توقع کی گئی کہ اس سے قبل یہاں سے سری
لنکا کی ٹیم کی رخصتی کے بعد نتائج مختلف ہوں گے مگر اس کے بعد کے نتائج سے
ثابت ہوا کہ گرین شرتس بھی اب تک آئی لینڈرز کی ہی کہانی دہرا رہی ہے پہلے
ون ڈے میں ناکامی سب سے زیادہ مایوس کن رہی جس میں نیوزی لینڈ کی 6وکٹیں
صرف 99رنز پر میدان بدر کرنے کے بعد پاکستان صرف سلو اوور ریٹ پر جرمانے کے
کوف سے اسپنرز کو آزمانا شروع کیا جس سے ٹیل اینڈرز کو سنبھلنے کا موقع
ملاجبکہ فاسٹ اٹیک کو باقی کی چار وکتیں اڑانے کے لئے استعمال کرنے کی
بجائے ان کی توانائیاں آخری اوورز کے لئے بچا کے رکھنا حیران کن تھا
اور281رنز کے تعاقب میں ست روی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاور پلے
میں صرف 33رنز بنے ۔۔۔۔پہلے ون ڈے میں حیران کن پرفارمنس اور دوسرا ون ڈے
بارش کی نذر ہونے کے بعد اب تین میچز کی سیریز داؤ پر لگ گئی ہے سیریز کو
برابر کرنے کے لئے اب تیسرا ون ڈے جیتنا اشد ضروری ہے ورنہ 2015ء کی اختیام
کی طرح 2016ء کا ااغاز بھی ون ڈے سیریز میں ناکامی کی صورت میں ہو گا ۔۔۔احمد
شہزاد ٹاپ آرڈر پر انتہائی ناقابل اعتبار ثابت ہو رہے ہیں 2015ء کے آغاز سے
انہوں نے ون ڈے میں 32.28کی اوسط سے رنز اسکور کئے ہیں اس سے بھی زیادہ
خوفناک ان کا اصٹرائیک ریٹ جو کہ فقط 75.22ہے ،جو کہ کسی بھی صورت میں ہارڈ
ہٹر کی ساکھ رکھنے والے بلے باز کے شایان شان نہیں ہے ،اب تیسرے اور فائنل
ون ڈے میں ان کے پاس مواقع ہے جبکہ شیعب ملک فٹ ہو جانے کے بعد پھر سے
میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں ان کے لئے ایک اور آوٹ فارم بلے باز صہیب
مقصود کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے ،پہلے میچ میں عامر فٹنس مسائل کے سبب
اپنے اوورز مکمل نہیں کر پائے تھے تاہم اب وہ تیسرے ون ڈے کے لئے دستیاب
ہوں گے۔۔۔محمد عامر کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مشکلات کا سامنا رہاجب ویسٹ
پیک گراؤنڈ کے اسٹیڈیم اناؤنسر کی خدمات انجام دینے والے مارک میک لیوڈ نے
اس وقت کیش رجسٹر کے کھلنے کی آواز اسٹیڈیم میں چلائی جب فکسنگ کے جرم میں
پانچ سال پابندی ختم ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر بیٹنگ کرنے آئے تھے
اس پر نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکتو ڈیوڈ وائٹ نے اس عمل پر پاکستان سے
معذرت کرتے ہوئے سرعام مارک کی سرزنش کی ہے پاکستنی تیم نے اس امر کی تصدیق
کی ہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں بھی ایک شخص نے محمد عامر کو رقم اور
جیولری دکھائی اس موقع پر محمد حفیظ نے اس شخص کے بارے میں سیکورٹی عملے کو
مطلع کیا اور سیکورٹی ٹیم نے اس شخص کو ایسا کرنے سے منع کیا تاہم پاکستانی
ٹیم کا کہنا ہے کہ عامر کو اس شخص کی حرکت کے بارے میں علم نہیں ہوا تھا۔۔۔۔۔پاکساتی
ٹیم کو اب اپنی غلطیوں سے گریز کرتے ہوئے میچ جیت کر سیریز کو برابر کرنا
ہو گا دوسری طرف لاہور میں ماسٹر چیمپئنز لیگ کھیلنے کے لئے ٹیسٹ کرکٹر
عمران فرحت نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا ہے اوپنر بلے باز نے
گزشتہ روز پی سی بی کے ہیڈ کواٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے تحریری
طور پر حکام کو اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا عمران فرحت سے پہلے
بھی عبدالرزاق ،ہمایوں فرحت ،رانا نوید الحسن ،یاسر حمید اور دیگر کرکٹر
بھی ایسا کر چکے ہیں عمران فرحت نے اپنا آخری مرتبہ فروری2013ء میں جنوبی
افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی ۔۔۔۔۔۔نیوزی لینڈ
کے فوری بعد آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹونتی ٹورنامنٹ کے
شیڈول میچز میں پاک بھارت ٹاکرا 27فروری کو ہو گا جہاں پر دونو ٹیموں کی
کامیابی اور ہار کا تناسب ففٹی ففٹی رہا ہے ٹورنامنٹ 24 فروری سے 6مارچ تک
پاکستان ،بنگلہ دیش،بھارت اومان۔اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہو گا جبکہ
کوالفیانگ روانڈ کی فاتح ٹیم ایشیا کپ میں پانچوایں رکن کی حیثیت سے مین
ڈرا میں شرکت کرے گی خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اختتام
23فروری کو ہو گا جس کے فورا بعد میں یعنی 24فروری سے ایشن ایونٹ کا آغاز
ہو جائے گا۔۔۔پاکستان کے کرکٹرز بھر پور سیزن گزاریں گے اور شائقین کرکٹ کو
مسلسل کرکٹ کے میچز دیکھنے کو ملیں گے اب جو امتحان سرپر ہے وہ پاک نیوزی
لینڈ کی ہونے والی ون دے سیریز ہے جس کو برابر کرنے کا چیلنج پاکستان کو
درپیش ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ختم شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|