یوں تو پاکستانی حکمران پہلے ہی اپنی شاہ خرچیوں کے حوالے
سے بہت مشہور ہیں لیکن پانی و بجلی کے وزیر عابد شیر علی کے چند سو روپے
میں طے ہونے والے سفر کو لاکھوں خرچ کر کے طے کرنے والے نئے کارنامے نے تو
سابقہ تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے-
|
|
جی ہاں گزشتہ دنوں حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ہیسکو کی ایک اہم ترین
میٹنگ میں عابد شیر علی کراچی سے حیدرآباد بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے جس پر
12 لاکھ روپے خرچ ہوئے-
دوسری جانب یہ کراچی سے حیدرآباد تک کا یہ سفر صرف چند سو روپے خرچ کر کے
بھی طے کیا جاسکتا تھا٬ یہاں تک کہ اگر اس سفر کے لیے پرائیوٹ کار بھی حاصل
کی جائے تو بھی صرف 4 یا 5 ہزار روپے خرچ ہوتے-
رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر سے کیا جانے والا یہ پرتعیش سفر پی آئی اے کی
فلائٹ کی دو گھنٹے کی تاخیر کے باعث کیا گیا-
عابد شیر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ “ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے چونکہ
فلائٹ تاخیر کا شکار تھی اور ہیلی کاپٹر دستیاب تھا اس لیے یہ فیصلہ کیا
گیا“-
|
|
واضح رہے کہ اس سفر کے تمام اخراجات حکومتی خزانے سے ادا کیے جائیں گے-
|