آجکل کے دور میں کسی انجان کو اپنا سمجھ کر
حال دل بیان کرنے سے کہیں بہتر اپنے" تکیہ" پر بھروسہ کرنا اچھا ہے کیوں
کہ.....
یہ آنسو خود میں جذب کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے.
یہ کبھی دھوکہ نہیں دے گا اور خود سے کبھی آپ کو نہیں چھوڑے گا.
یہ کسی اور کے پاس بھی چلا جائے تو بھی آپکی باتوں و آنسوں کو راز میں ہی
رکھے گا.
یہ آپکو کوئی مشورہ تو نہیں دے گا مگر آپکی آنکھوں و دل کا غبار خود میں
اتار کر آپ کو سوچنے و سمجھنے کے قابل ضرور کر دے گا.
تو جناب کسی انجان سے لپٹ کر ٹھوکر کھانے کی بجاے اسی سے لپٹ کر خود کو
ٹھوکر سے بچا لیں تاکہ آپکو مستقبل میں، ماضی کا کوئی پچھتاوا آپ کو نہ
رولائے.... پھر تب بھی تو یہی تکیہ کام آنا ہے نا، تو ابھی کیوں نہیں؟ |