سنیئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ پولیس کی غنڈہ گردی

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ آئی جی پنجاب سنیئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ پولیس کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں

نو فروری 2016 لاہور ہائی کورٹ میں پولیس اور غنڈہ عناصر کی جانب سے بار ممبر اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ بدسلوکی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ معاشرئے میں جس طرح کا چال چلن انسانوں کا اِس وقت ہے اُس لحاظ سے جنگل کے جانوروں اور پاکستانی معاشرئے میں رہنے والے انسانوں کی بود وباش میں مماثلت ہی مماثلت پائی جارہی ہے۔ ماضی قریب میں یہ مثال دی جاتی تھی کہ فلاں شخص تو نرا جنگلی ہے اُسے کوئی تمیز نہیں ۔ لیکن حالیہ دور میں جب کہ زمانہ جدت کی بلندیوں کوچھو رہا ہے۔ انسانی ترقی کا عالم یہ ہے کہ ہر ہر وہ شے بنا لی گئی ہے جس کا صرف تصور کیا جاسکتا تھا ۔لیکن اِس جدت نے اِس نام نہاد تعلیم نے ہم سے عزت و احترام چھین لیا ہے۔اکبر آلہ آبادی کے بقول کہ ہم تو سمجھے تھے لائے گی فراغت تعلیم کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا الحاد بھی ساتھ۔ میرا سرجن رگِ ملت سے لہو لیتا ہے۔ادب احترام ختم ۔محبت اخلاص کے جذبے قصہ پارینہ ہوئے۔دولت کمانے کی حرص نے حلال و حرام میں تمیز اِس طرح غائب ہو ئی ہے۔ جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔نبی پاکﷺ نے جس طرح کے معاشرئے کی تشکیل فرمائی اُس کے اعجاز تو یہ تھا کہ ایک دوسرئے کے خون کے پیاسے مونس و غم خوار بن گئے۔ سود خوری کو اِس طرح ختم کیا کہ لالچ و حرص کی بجائے بھائی چارئے نے بلال حبشیؓ،سلمان فارسیؓ کو وہ مقام عطافرمادیا کہ بڑی بڑی سلطنتوں کے بادشاہ اُن کے مقام پر رشک کرتے ہیں۔مہاجرین و انصار کے تعلق نے وہ مثال قائم کی نبی پاکﷺ کی سیرتِ مقدسہ کا اعجاز پوری کائنات میں چھا گیا۔موجودہ دور میں نہ جانے کہاں سے یہ ذلت ہمارئے نصیب میں آئی ہے کہ ہم مادی ترقی کے لیے جائز و ناجائز کی تمیز فراموش کرکے اِس طرح دولت کو دن رات سمیٹنے کے لیے ہلکان ہوئے جارہے ہیں کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے لاکھوں سال جینے کا پرمٹ لیے ہوئے ہیں۔ جناب اعظم نذیر تارڑ ایک نہایت شائستہ لہجے کے حامل وکیل ہیں۔ اُن کے ساتھ پولیس اور دیگر غنڈہ عناصر کی بدسلوکی بہت بڑا المیہ ہے۔ اِس طرح کے رویے سے ایک بات اب واضع ہو چکی ہے کہ تحمل بُرد باری ادب و احترام کا جنازہ نکل چکا ہے ۔سابق وائس چیئرمین پالستان بار کونسل اوپر ممبرپاکستان بار کونسل سینئر قانون دان کے ساتھ بد سلوکی کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیے ۔کیا چیف جسٹس لاہو ہائی کورٹ اپنے ادارئے کی حرمت کا پاس رکھنے کے لیے کوئی عملی قدم اُٹھائیں گے۔وکلاء کے اندر اِس حوالے سے کافی بے چینی ہے-
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 386599 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More